شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آٹھ گرین فیلڈ ایئر پورٹ اپنا عمل شروع کرچکے ہیں


’اصولی طور پر‘ 21 گرین فیلڈ ایئر پورٹ کے قیام کی منظوری دی گئی ہے

Posted On: 16 DEC 2021 5:12PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ’اصولی طور پر‘ پورے ملک میں 21  گرین فیلڈ  ایئر پورٹوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ وہ یہ ہیں:  گوا میں موپا،  مہاراشٹر  میں نوی ممبئی،  شرڈی  اور سندھو درگ، کرناٹک میں کالابرگی، بیجا پور ، حسان اور شیموگا، مدھیہ پردیش میں  داتیا (گوالیار)، اتر پردیش میں کشی نگر اور نوئیڈا  (جیور) ، گجرات میں دھولیرا اور ہیراسار، پڈوچیری میں کرائیکل، آندھرا پردیش میں داگادرتھی، بھوگا پورم اور اوراوکل (کنور) مغربی بنگال میں درگا پور، سکم میں پیک  یونگ، کیرالہ میں کنور اور  ارونا چل پردیش میں ہولانگی (یٹانگر)، ابھی تک 8   گرین فیلڈ ایئر پورٹ  یعنی  درگا پور، شیرڈی، سندھو درگ، پیک یونگ، کنور ، کالابرگی، اوراوکل اور کشی نگر اپنا  کام شروع کرچکے ہیں۔

آندھرا پردیش  کی ریاستی حکومت کو  اصولی طور پر تین گرین فیلڈ ایئر پورٹوں یعنی آندھرا پردیش کے ضلع   وجیانگرم میں بھوگا پورم،  ضلع کرنول میں اوراوکل اور ضلع  نیلور میں داگادرتھی سینڈل کے بارے میں منظور دے دی گئی ہے۔ ان ایئر پورٹوں میں سے ضلع کرنول میں اوراوکل  ایئر پورٹ اپنا کام مارچ  2021  میں شروع کر چکا ہے۔

ایئر پورٹ پروجیکٹوں  کے نافذ  کرنے کی  ذمہ داری، جس میں پروجیکٹوں کی فنڈنگ بھی  شامل ہے، متعلقہ ایئر پورٹ ڈیولپر  جس میں ایئر پورٹس اتھارٹی  آف انڈیا  (اے اے آئی)  شامل ہے اور  متعلقہ ریاستی حکومت (اگر ریاستی  حکومت پروجیکٹ کی حامی ہو) پر ہے۔ اے  اے آئی  نے  ہولانگی (اروناچل پردیش) اور   ہیراسار  (گجرات) ایئر پورٹوں باالترتیب 646 کروڑ روپے  اور 1405 کروڑ روپے کی تخمینہ  لاگت سے  بنانے کی ذمہ داری  لی ہے۔ عوامی سرمایہ کاری  بورڈ  نے 1305  کروڑ روپے کی لاگت سے (پہلا مرحلہ)  گجرات  میں دھولیرا  ایئر پورٹ کو  3  دسمبر 2021  بنانے کی  سفارش کی ہے، بقیہ  10  گرین  فیلڈ  ایئر پورٹوں  کی تخمینہ جاتی  لاگت  اس طرح  ہے:

 موپا (3000  کروڑ روپے)، نوی ممبئی (1.625 کروڑ روپے) ، بیجا پور (150  کروڑ روپے)، حسان  (592 کروڑ روپے)،  شموگا  (220 کروڑ روپے)،  داتا (200 کروڑ روپے)، جیور  (8914 کروڑ روپے) (پہلا مرحلہ) ، کرائیکل (50 کروڑ وپے)  داگادرتھی (293 کروڑ روپے) اور  بھوگا پورم  (2500 کروڑ روپے)۔

یہ اطلاعات شہری ہوا بازی  کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر  وی  کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا ک۔ ق ر

14410U-


(Release ID: 1782556) Visitor Counter : 121


Read this release in: Tamil , English