وزارت دفاع
وشاکھا پٹنم میں ،‘سؤرنم وجے ورش ’ تقریبات کے موقع پر خراج عقیدت پیش کی گئی
Posted On:
16 DEC 2021 8:21PM by PIB Delhi
اب جب ملک 1971 میں، ہند – پاک جنگ کی شاندار فتح کی 50سالہ تقریبات ‘سؤرنم وجے ورش ’کی شکل میں منارہا ہے ، مشرقی بحری کمان ، مسلح افواج کے اُن بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرکے،16دسمبر کو وجے دوس کی 50 ویں سالگرہ منارہا ہے، جنہوں نے 1971 کی جنگ میں مختلف کارروائیوں کے دو ران عظیم قربانیاں دی تھیں۔آج صبح آر کے بیچ پر قائم جنگی یادگار ‘وکٹری ایٹ سی ’ پر، وشاکھاپٹنم میں این ایم ڈائریکٹوریٹ جنرل بحری پروجیکٹ ، وائس ایڈ مرل سری کمار نائر جی ایس ایم نے گل دائرہ نذر کیا۔اس موقع پر 50 افراد پر مشتمل ایک گارڈ نے پریڈ کی اور شہیدوں کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
قوم، 1971 کی جنگ میں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کی تقریبات منانے کے لئے، ہرسال 16 دسمبر کو وجے دوس مناتی ہے ۔ اس یادگاری دن پر ، 50 برس قبل ،دنیا نے یہ دیکھا تھا کہ ڈھاکہ میں ہندوستانی مسلح افواج کے تینوں شاخوں کے تھیئٹر کمانڈروں کے سامنے ، پاکستانی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اے اے کے نیازی کی زیر کمان ، پاکستان کی افواج نے، سب سے بڑی تعداد میں غیر مشروط خود سپردگی کی تھی،جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کو آزادی حاصل ہوئی تھی۔
*************
ش ح۔اع۔رم
U-14419
(Release ID: 1782555)
Visitor Counter : 144