شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چار اے اے آئی ایئرپورٹس اور تین جوائنٹ وینچر ایئرپورٹس نے ڈیجی یاترا بایومیٹرک بارڈنگ سسٹم کی ابتدائی ٹیسٹنگ مکمل کرلی ہے


ڈیجی یاترا اسکیم کے پہلے مرحلے کو 2022 میں چنندہ ایئرپورٹوں پر اسے لائیو کرنے کا منصوبہ ہے

Posted On: 16 DEC 2021 5:14PM by PIB Delhi

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی ) کے چار ایئرپورٹوں  وارانسی، پونے، کولکتہ اور وجئے واڑہ اور تین جوائنٹ وینچرایئر پورٹوں  حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ایچ آئی اے ایل)، بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (بی آئی اے ایل)، اور دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ(ڈی آئی اے ایل  )  نے صرف ’ڈے آف ٹریول‘ کے لیے رجسٹریشن کے ساتھ ڈیجییاترا بائیو میٹرک بورڈنگ سسٹم کی ابتدائیٹیسٹنگ مکمل کر لی ہے۔ مزید براں یہ ایئرپورٹوں، ایئرلائنز وغیرہ کے وسائل کے  زیادہ سے زیادہ  استعمال میں مددگار ہوگی ۔  ڈیجییاترا سینٹرل ایکو سسٹمکسی روک ٹوک کے بغیر بین الاقوامی سفر کے لیے انٹرآپریبلٹی کی غرض سے  آئی اے ٹی اے  ٹریول پاس کے عالمی پروسیس سے منسلک ہے۔

ڈیجییاترا اسکیم مرحلہ وار  طریقہ مختلف  ایئر پورٹوں  پر نافذ کی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں، سال 2022 میںچنندہ  ایئرپورٹوں پراسے لائیو کرنے  کا منصوبہ ہے۔

اے اے آئی  نے25000 کروڑ روپئے  کی سرمایہ کاری پائپ لائن کے ساتھ  آئندہ چار سے پانچ سال میں  نئے ایئرپورٹوں کے فروغ  اور موجودہ ایئرپورٹوں کی توسیع / تجدیدکاری   کا کام شروع کیا ہے۔  جس میں موجودہ ٹرمینلز کی توسیع اور موڈیفکیشن، نئے ٹرمینلزقائم کرنا، موجودہ رن وے کی توسیعیا مستحکم کرنا، ایپرن، ایئرپورٹ نیویگیشن سروسز (اے این ایس)، کنٹرول ٹاورز، ٹیکنیکل بلاکس وغیرہ شامل ہیں۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت  (جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

************

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:14399)


(Release ID: 1782488) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Marathi