ایٹمی توانائی کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے مہاراشٹر کے جیتا پور میں 9900 میگاواٹ کی کل صلاحیت والی ایٹمی بجلی پیدا کرنے والی سب سے بڑی سائٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے


وزیر موصوف نے کہا کہ فی الحال میسرز ای ڈی ایف، فرانس کے ساتھ پروجیکٹ کی تجویز پر حتمی طور پر پہنچنے کے لیے تکنیکی-تجارتی بات چیت جاری ہے

Posted On: 16 DEC 2021 3:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16 دسمبر،2021۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے فرانس کے اشتراک سے مہاراشٹر کے جیتا پور میں تکنیکی طور پر 1650 میگاواٹ کے چھ نیوکلیئر پاور ری ایکٹر قائم کرنے کے لیے 'اصولی طور پر' منظوری دی ہے، جو اسے 9900 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے ساتھ جوہری توانائی پیدا کرنے والی سب سے بڑی جگہ بنائے گا۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع میں جیتا پور سائٹ پر قائم کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا، فی الحال میسرز ای ڈی ایف، فرانس کے ساتھ پروجیکٹ کی تجویز پر حتمی طور پر پہنچنے کے لیے تکنیکی-تجارتی بات چیت جاری ہے۔

راجیہ سبھا میں جوہری توانائی کی صلاحیت سے متعلق ایک سوال کے علیحدہ تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ملک میں موجودہ تنصیب شدہ جوہری توانائی کی صلاحیت 6780 میگاواٹ ہے اور ملک میں سال 21-2020 میں بجلی کی کل پیداوار میں جوہری توانائی کا حصہ تقریباً 3.1 فیصد ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ جوہری توانائی صاف اور ماحول دوست ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پائیدار بنیادوں پر ملک کی طویل مدتی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی بڑی صلاحیت ہے۔ جوہری بجلی پلانٹس نے اب تک تقریباً 755 بلین یونٹ بجلی پیدا کی ہے جس سے تقریباً 650 ملین ٹن CO2 کے اخراج کی بچت ہوئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نیوکلیئر پاور سمیت صاف توانائی کے مختلف ذرائع کے امتزاج سے خالص صفر کے اہداف کو پورا کرنے کی امید ہے۔ اس تناظر میں 6780 میگاواٹ کی موجودہ جوہری توانائی کی صلاحیت کو 2031 تک بڑھا کر 22480 میگاواٹ کرنے کا منصوبہ ہے جب کہ زیر تعمیر منصوبوں کی بتدریج تکمیل اور منظوری دی جائے گی۔ مستقبل میں مزید نیوکلیئر پاور ری ایکٹر بنانے کا منصوبہ ہے۔

  1. حکومت نے ملک میں جوہری پاور پلانٹس سے پیداوار بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اس میں شامل ہیں:
  1. ایکویٹی سپورٹ کی فراہمی کے ساتھ فلیٹ موڈ میں قائم کیے جانے والے - دس (10) دیسی 700 میگاواٹ پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹرز (پی ایچ ڈبلیو آرز) کی انتظامی منظوری اور مالیاتی منظوری کا معاہدہ۔
  2. سول لائبلٹی فار نیوکلیئر ڈیمیج (سی ایل این ڈی) ایکٹ اور انڈین نیوکلیئر انشورنس پول (آئی این آئی پی) کی تشکیل سے متعلق مسائل کا حل۔
  3. سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچرز کو نیوکلیئر پاور پروجیکٹس لگانے کے قابل بنانے کے لیےایٹمی توانائی کے ایکٹ میں ترمیم۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14382



(Release ID: 1782486) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Tamil