بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تھرمل پاور پلانٹوں کو کوئلے کی سپلائی محفوظ بنانے کے لئے  ‘‘شکتی’’

Posted On: 16 DEC 2021 5:08PM by PIB Delhi

 

تھرمل پاور پلانٹوں کو گھریلو کوئلہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ کڑیوں کے مطابق فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے لئے ایندھن کی فراہمی کے معاہدے  پر دستخط کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ گھریلو کوئلہ ای نیلامی اور کیپٹیو کول بلاکوں کے ذریعے بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

2009 سے پہلے سرگرم عمل ہونے والے پاور پلانٹوں کے لئے ایندھن کی فراہمی کے معاہدے پر پلانٹوں کے استعمال کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے دستخط کئے گئے تھے۔اس کے بعد 2007کی کوئلے کی تقسیم کی نئی پالیسی کے تحت کڑیاں فراہم کی گئیں۔سر دست  تھرمل پاور پلانٹوں کیلئے ایک نئی پالیسی  رابطے کو محفوظ بناتی ہے۔ اس کا نام ‘‘شکتی’’ ہے۔ اس پالیسی کو کوئلے کی وزارت نے مئی 2017 میں جاری کیا تھا۔

موجودہ درآمداتی پالیسی کے مطابق کوئلے کو اوپن جنرل لائسنس (اوپن جنرل لائسنس) کے تحت رکھا جاتا ہے۔ اور صارفین قابل اطلاق ڈیوٹی کی ادائیگی پر اپنی معاہداتی قیمتوں کے مطابق اپنی پسند کے ذریعہ سے کوئلہ درآمد کرنے کے لئے آزاد ہیں۔

بجلی کی وزارت نے 07.12.2021 کو آمیزش کے مقصد کے تحت این ٹی پی سی اور ڈی وی سی کے ذریعے    23-2022 کی مدت کے لئے دس فیصد تک کوئلے کی درآمد کی اجازت دی ہے ، جو پلانٹوں کی 85 فیصد اعلان شدہ صلاحیت  کو یقینی بنانے کے لئے مطلوب ہے۔ ریاستی جینکوس اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسروں کا جہاں تک تعلق ہے تو انہیں 4 فیصد تک آمیزش کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ اطلاع آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے دی۔

***

ش ح۔  ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1782421)
Read this release in: English