سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک کے منصوبوں کےلئے عالمی بینک کی امداد

Posted On: 16 DEC 2021 2:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 16 دسمبر ،2021

قومی شاہراہوں کی ترقی  کےلئے سرکاری ترقیاتی امداد (او ڈی اے) مختلف ایجنسیوں جیسے  ورلڈ بینک ، جاپان انٹرنیشنل  کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) اور ایشین ڈولپمنٹ بینک (اےڈی بی) وغیرہ سے فراہم کی جا رہی ہے۔ورلڈ بینک،جے آئی سی اور اےڈی بی سے قرض کی مدد سے تیار کیے جانے والے قومی شاہراہوں کے منصوبوں کی تفصیلات اور موجودہ صورتحال  مندرجہ ذیل جدول  کے مطابق ہے۔ پچھلے تین سالوں اور رواں سال کے دوران قومی شاہراہوں کی تعمیر کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی )کی کوئی تجویز موصول یا منظور نہیں ہوئی ہے۔

حکومت نے انڈین اکیڈمی آف ہائی وے انجینئرز(آئی اے ایچ ای )، نوئیڈا میں قائم کی  ہے تاکہ ملک میں ہائی وے انجینئروں کی پریکٹس کی مہارت کو بڑھایا جا سکے۔ سرکاری اور نجی شعبے میں دیگر تربیتی ادارے بھی ہیں جو ہائی وے انجینئرز کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔ اس شعبے میں جدید ترین تکنیکی معلومات کے لیے مختلف بین الاقوامی تعاون کی اسکیموں کے تحت ہائی وے انجینئرز کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی تعینات کیا جاتا ہے۔ وزارت نے قومی شاہراہوں کی تعمیر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں ویسٹ میٹریل/بائی پروڈکٹس کا استعمال، فلائی ایش، سلیگ، موڈیفائڈ بٹومین، ویسٹ پلاسٹک، ری سائیکلڈ ایگریگیٹس وغیرہ اور ری سائیکلنگ، سیمنٹ ٹریٹڈ سب بیس/بیس، مٹی کا استحکام وغیرہ جیسے عمل شامل ہیں۔

جدول

سڑک کے منصوبوں کے لیے عالمی بینک کی مدد سے متعلق جدول :

 

نمبر شمار

پروجیکٹ

فنڈنگ ایجنسی

قرض کی رقم (روپے کروڑ میں)

قرض معاہدہ دستخط شدہ تاریخ

ریاست

 

1.

گرین نیشنل ہائی ویز کوریڈورپروجیکٹس (جی این ایچ سی پی)

ورلڈ بینک

3500

22.12.2020

آندھرا

پردیش،

راجستھان،

اترپردیش اور

ہماچل

پردیش

 

2.

نیشنل ہائی وے انٹر کنیکٹوٹی امپرومینٹ پروجیکٹ (این ایچ آئی آئی پی)

ورلڈ بینک

2300

01.07.2014

راجستھان، بہار، کرناٹک، مغربی بنگال اور اوڈیثہ

 

3.

بہار نیشنل ہائی وے امپرومینٹ پروجیکٹ

(گیا۔راجگیر کی بہتری - نالندہ - بہار

شریف سیکشن)

جے آئی سی اے

 

 

1410

30.01.2014

بہار

 

4.

بہار نیشنل ہائی وے امپرومینٹ پروجیکٹ (پٹنہ کی بہتری -گیا - دھوبی سیکشن)

جے آئی سی اے

 

1553

22.02.2013

بہار

 

5.

نارتھ ایسٹ روڈنیٹ ورک کنیکٹیویٹی، پروجیکٹ فیس I-

جے آئی سی اے

3690

31.03.2017

میگھالیہ

اور میزورم

 

6.

نارتھ ایسٹ روڈنیٹ ورک کنیکٹیویٹی، پروجیکٹ فیس II-

جے آئی سی اے

2124

29.03.2018

میگھالیہ

اور میزورم

 

 

 

 

 

 

 

نمبر شمار

پروجیکٹ

فنڈنگ ایجنسی

قرض کی رقم (  روپے کروڑ میں)

قرض معاہدہ دستخط شدہ تاریخ

ریاست

 

7.

نارتھ ایسٹ روڈنیٹ ورک کنیکٹیویٹی، پروجیکٹ فیس III-

جے آئی سی اے

1573

29.10.2018

آسام اور میگھالیہ

 

8.

نارتھ ایسٹ روڈنیٹ ورک کنیکٹیویٹی، پروجیکٹ فیس IV-

جے آئی سی اے

982

27.03.2020

تریپورا

 

9.

نارتھ ایسٹ روڈنیٹ ورک کنیکٹیویٹی، پروجیکٹ فیس V-

جے آئی سی اے

1061

26.03.2021

تریپورا

 

10.

امفال میں پیش رفت  –

موڑے سیشکن اور ایشین ہائی وے پر  بھارت نیپال بارڈر پر (اے ایچ 02-)

اے ڈی بی

 

871

01.10.2018

منیپور

 

11.

ایس اے ایس ای سی روڑ کنکٹوٹی سرمایہ کاری پروگرام  کی پہلہ حصہ  ( اے ایچ 2- اور اے ایچ48-)

اے ڈی بی

2100

26.03.2015

مغربی بنگال

 

12.

سورت۔ مینور ٹول کی مشاورتی  خدمات

اے ڈی بی

1260

09.02.2001

گجرات

 

                       

یہ معلومات  روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی  ویز جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

<><><><><>

ش ح-ا م-ج

U.No. : 14395



(Release ID: 1782386) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Tamil