کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت میں  نجی سرمایہ کاری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 DEC 2021 6:27PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی وزارت  میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ ، ملک میں مزید سرمایہ کاروں کو راغب  کرنے کے لئے  حکومت  کے ذریعہ  سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق سرگرمیاں  انجام دی گئی ہیں۔ ان سرگرمیوں کے حصے کے طورپر  پرائیویٹ  دلچسپی اورسرمایہ کاری کو بہتر بنانے کے لئے 25ستمبر 2014کو  ‘‘ میک ان انڈیا’’ پہل کی شروعات کی گئی تھی تاکہ سرمایہ کاری اور اختراع کو بڑھانے بہترین بنیادی ڈھانچے میں  بہتر تعمیر سازی او ر  بھارت کو مینوفیکچرنگ ، ڈیزائن ، اختراع کی ایک منڈی بنایا جاسکے ۔ملک میں  گھریلو  اور بیرونی  براہ راست سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کوفروغ دینے کی خاطر بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لئے  وزارتو ں ،ریاستی حکومتوں    اور بھارتی مشنوں کے ذریعہ   سرمایہ کاری کی رسائی کو بڑھایا گیا ہے۔

بھارت میں  گھریلو اور بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے حکومت  کے مختلف  محکموں   اور وزارتوں کی طرف سے  جاری اسکیموں   کےعلاوہ  حکومت  نے بھارت  میں  گھریلو  اور غیرملکی سرمایہ کاری کو فرٰوغ دینے کے لئے کئی مختلف اقدامات  کئے ہیں، جن میں  کارپوریٹ  ٹیکس کی شرحوں میں  کمی  این  بی ایف سی  اور بینکوں کی نقدرقم کے مسائل کو آسان بنانے ،  کاروبار کو آسان بنانے     ، ایف ڈی آئی  پالیسی میں اصلاحات ،  تعمیل  کے بوجھ  میں کمی ، سرکاری خریداری کے نظام کے ذریعہ  گھریلو مینوفیکچرنگ کو تقویت دینے کے لئے پالیسی اقدامات  ، مختلف  وزارتوں کی  پیداوار سے  جڑی ترغیبات کے لئے مرحلے وار مینوفیکچرنگ  پروگرام اسکیمیں شامل ہیں۔سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے  انڈیا انڈسٹریل لینڈ بینک  ،  انڈسٹریل  پارک ریٹنگ سسٹم ،   نیشنل سنگل ونڈوسسٹم کا  آغاز  ،  قومی بنیادی ڈھانچے کی  پائپ لائن اور نیشنل مونی ٹائزیشن کی  پائپ لائن کو بھی  شامل کیا گیا ہے۔

بھارت نے کووڈ سے متعلق پریشانیوں  کے باوجود  21-2020  کے مالی سال میں  81.97  ارب   ڈالر(عبوری تعداد )  کی  سالانہ  ایف ڈی آئی   کی آمد  درج کی ، جو  کہ اب تک کی سب سے زیادہ  ایف ڈی آئی کی آمد ہے۔  گزشتہ  7مالی سال میں  بھارت کو 440.27  ارب امریکی ڈالر مالیت کی ایف ڈی آئی آمد حاصل ہوئی ہے ، جو  گزشتہ  21 سال میں  درج کی گئی  ایف  ڈی آئی کی تقریباََ  58  فیصد ہے۔ہندوستان کے ایف ڈی آئی  میں یہ رجحانات   اس بات کی  تصدیق کرتے ہیں  کہ   عالمی سرمایہ کاروں  کے لئے  ہندوستان  سرمایہ کاری کے لئے ایک ترجیحی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

*************

 

ش ح۔ش ر۔رم

U-14 358


(ریلیز آئی ڈی: 1782154) وزیٹر کاؤنٹر : 188
یہ ریلیز پڑھیں: English