وزارت دفاع
ہندوستانی فوج کا 16 دسمبر 2021ء کو کولکاتہ میں ’’سورنِم وجے گاتھا‘‘منعقد کرے گی
Posted On:
15 DEC 2021 7:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی15دسمبر؍2021
ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان کے خلاف ایک فیصلہ کن فتح حاصل کی جو 1971ء میں بنگلہ دیش کی آزادی پر منتج ہوئی۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ سب سے بڑی فوجی سپر اندازی تھی اور ہندوستانی مسلح افواج نے مکتی واہنی کے ساتھ مل کر صرف 13 دنوں کی مدت میں بنگلہ دیش کو آزاد کرالیا۔ 1971ء کی شاندار فتح کو یادگار بنانے کےلئے سال 2021ء کو ’سورنِم وجے ورش‘ کے طورپر منایاگیا اور عزت مآب وزیر اعظم نے سورنِم وجے ورش کی تقریبات کی شروعات کے لئے فتح کا شعلہ روشن کیا تھا۔ ہندوستانی فوج کے ذریعے پورے سال مغربی بنگال اور شمالی ہند کی تمام ریاستوں میں بہت سے مقامات پر مختلف قسم کی تقریبات منعقد کی گئیں اور اب 16 دسمبر 2021ء کو کولکاتہ کے وکٹوریہ میموریل میں ’سورنِم وجے گاتھا‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے جو سورنِم وجے ورش کی تقریبات کا خاتمہ ہوگا۔
’سورنِم وجے گاتھا‘ بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کی عکاسی کے لئے متنوع قسم کی تقریبات جس میں وکٹوریہ میموریل کی دیواروں پر روشنی اور آواز کا شو شامل ہے کی نمائش کرے گا۔
مشرقی کمانڈ کا سمفونک فوجی بینڈ تین فوجی اور دو جاز بینڈوں کے ساتھ حب الوطنی اور مارشل سے متعلق دھنیں بجائے گا جس میں کنسرٹ میں حصہ لینے والے 76 موسیقار کو نمایاں کیا جائے گا۔’سورنِم وجے گاتھا‘ 16 دسمبر 2021ء کو شام 5 بجے کولکاتہ میں وکٹوریہ میموریل میں شروع ہوگا اور یوٹیوب چینل https://youtube.com/channel/UCChhAAisDNuXHEwE8_ebkSg اور مشرقی کمانڈ فیس بک پیج Eastern Command_Indian Army. پر لائیو نشر کیا جائے گا۔
تقریب کو جنگ کے سابق فوجی افسران، سینئر فوجی کمانڈر اور دیگر نمایاں شخصیات، جس میں ریاست اور سول انتظامیہ کے لوگ شومل ہیں، رونق بخشیں گے۔
************
ش ح- ا ک– ن ع
U. No.14350
(Release ID: 1782130)
Visitor Counter : 182