صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند نے بنگلہ دیش میں باہمی میٹنگوں میں شرکت کی


بھارت کی پڑوسی پہلے کی پالیسی میں بنگلہ دیش کو ایک خصوصی مقام حاصل ہے: صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند

Posted On: 15 DEC 2021 9:23PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند آج صبح (15دسمبر 2021) کو ڈھاکہ میں حضرت شاہ  جمال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں  بنگلہ دیش کے صدر جناب محمد عبدالحمیدنے خود ان کا خیر مقدم کیا۔ صدرجمہوریہ  رام ناتھ کووند 15 سے 17 دسمبر 2021 تک بنگلہ دیش کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں جو کووڈ عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد سے ان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

صدرجمہوریہ کا باقاعدہ خیرمقدم کیا گیا اور ہوائی اڈے پر انہیں گارڈآف آنر پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد انہوں نے سیور میں قومی شہیدوں کی یادگار کا دورہ کیا اور بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا، بعد میں وہ 32 دھان مونڈی میں  بنگ بندھو میموریل میوزیم بھی گئےجہاں انہو ں نےبنگلہ دیش کے بانی  بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سہ پہر میں صدرجمہوریہ نے بنگلہ دیش کی سیاسی قیادت صدرمحمد عبدالحمید ، وزیراعظم شیخ حسینہ اور بنگلہ دیش  کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن سے ملاقات کی۔

ان میٹنگوں میں صدرجمہوریہ نے بنگلہ دیش کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ مجیب بوروشو کے تاریخی موقع پر  بھارت بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات کے 50 سالپورے ہونے پر بنگلہ دیش کی حکومت اوروہاں کی عوام کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ حالیہ تاریخ میں ایک تحریک دینے والاایپی سوڈ تھا اوربھارت کو یہ اعزاز حاصل رہا کہ وہ اسکا حصہ بنا۔ انہو ں نے کہاکہ 50 سال قبل بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک خصوصی دوستی شروع کی تھی جو زبان ، مذہب، صلہ اور ثقافتی قدروں کے ساتھ ساتھ آپسی احترام  پر مبنی تھی۔

صدرجمہوریہ نے اس بات کو دہرایا کہ  بھارت کی پڑوسی پہلے کی پالیسی میں بنگلہ دیش کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کی ترقی میں ساجھیداری سب سے جامع  اور  وسیع بنیاد  و الی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ہمارے تعلقات  اتنے زیادہ پختہ ہیں کہ پیچیدہ سے پیچیدہ  مسائل کوحل کیا جاسکتا ہے۔

تجارت اور کنکٹویٹی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہاکہ کنٹویٹی بھارت اوربنگلہ دیش کے تعلقات کاایک  اہم ستون ہے۔ دونوں ملکوں کو اپنے جغرافیائی قربت سے کافی کچھ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ بنگلہ دیش بھارت کاایک سب سےبڑا تجارتی ساجھیدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دونو ںملکوں کے درمیان بہت زیادہ منظم اور بلارکاوٹ تجارت کو آگے لے جانے کامنتظر ہے۔ انہوں نے کہاکہ خلا، نیوکلیائی ٹکنالوجی، دواسازی اور دیگر جدید سائند اورٹکنالوجی کی سائنس میں شراکت داری کی کافی  گنجائش موجودہے۔ صدرجمہوریہ نے کہاکہ  ایک باقاعدہ جامع ا قتصادی شراکت داری سمجھوتہ دونوں طرف کی تجارت کو زبردست تقویت فراہم کرےگا

کووڈ عالمی وبا کے دوران ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کاذکر کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے عالمی وبا کے دوران بنگلہ دیش سے حاصل ہونےوالی حمایت کی ستائش کی۔ انہوں نے اسبات پر بھی خوشی کااظہار کیا کہ بنگلہ دیش ہندوستان سے ویکسین حاصل کرنے والاپہلا ملک تھا اور اس نے ہندوستان میں تیار ہونےوالی ویکسین سب سے زیادہ حاصل  کی ہیں۔

کثیرالمقاصد فورم میں تعاون کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہاکہ ہندوستان اوربنگلہ دیش کے جنوب ایشیاسے متعلق مشترکہ تشویش اور مسائل کے وسیع ایجنڈے ہیں جنہیں قریبی تعاون کی ضرورت ہوگی۔

بعدمیں شام کو صدرجمہوریہ نے  بنگ بھون میں  ایک ضیافت میں شرکت کی جس کی میزبانی بنگلہ دیش  کے صدر محمد عبدالحمید نے کی تھی۔

کل صدرجمہوریہ یوم فتح کی پریڈ دیکھیں گے اور یوم فتح کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے جس کی میزبانی  بنگلہ دیش کے صدر مجیب بورشو تقریبات کے اختتام کے موقع پر کی ہے۔

 

 

 

 

ش ح۔ح ا ۔ف ر

U.NO.14348



(Release ID: 1782100) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Punjabi