پنچایتی راج کی وزارت

پی ای ایس اے (پیسہ) ایکٹ کا نفاذ

Posted On: 15 DEC 2021 3:18PM by PIB Delhi

آئین کے ساتویں شیڈول کی لسٹ -2 (ریاستی فہرست)، کے تحت ‘‘ پنچایت’’ مقامی حکومت ہونے کی وجہ سے ریاست کا موضوع ہے اور ریاستیں ؍  مرکزی انتظام والے علاقے پنچایت راج ایکٹ کی دفعات کے تحت اس سلسلے میں رہنما خطوط پر غور کر سکتی ہیں اور اپنی وضع کر سکتی ہیں۔

پی ای ایس اے (پیسہ) کے مثالی ضابطوں کے مسودے کو 2009 میں پی ای ایس اے ریاستوں کو بھیجا گیا تھا تاکہ وہ اپنی اپنی ریاست کے لئے خصوصی پی ای ایس اے ضابطہ وضع کر سکیں۔ پیسہ کے مؤثر نفاذ اور گرام سبھاؤں اور پنچایتی راج اداروں کو مستحکم کرنے کے لئے 5ویں شیڈول علاقوں میں راشٹریہ گرام سوراج ابھیان اسکیم کے تحت درج ذیل سرگرمیوں کی فنڈنگ کی جا تی ہے۔

  • اہل اداروں یا رضاکار تنظیموں ؍   غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے صلاحیت سازی اور گرام سبھاؤں اور پنچایت راج اداروں کے لئے تعاون اور مدد
  • جی ایس اور پی آر آئی کی صلاحیت سازی اور فروغ کے لئے انسانی وسائل کی مدد

اس کے علاوہ وزارت پی ای ایس اے ریاستوں کے لئے وقتاً فوقتاً ریاستی سطح کی ورکشاپس کا اہتمام  کیا ہے تاکہ پی آر آئی کے نمائندوں کے مابین بیداری لائی جا سکے اور پی ای ایس اے کے عمل درآمد کی نگرانی ہو سکے۔

وزارت نے گرام پنچایت ؍ گرام سبھاؤں کے استعمال کے لئے مختلف کتابوں کا اہتمام کیا ہے۔ پانچویں شیڈول والے علاقوں کے لئے کمیونٹی بیداری پر کتاب کا اجراء نیشنل پنچایتی راج ڈے پر24 اپریل 2015 میں جاری کی گئی تھی۔

گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان کے لئے علیحدہ گائڈ لائن پی ای ایس اے ریاستوں میں جاری کی گئی ۔ اس کے علاوہ بندھوا مزدوری اور پی ایس ایس اے علاقوں میں مائیگریشن پر ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی۔

حال ہی میں پنچایتی راج کی وزارت نے نومبر 2021 کو نئی دلی میں پی ای ایس اے ایکٹ کے لاگو ہونے کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر قومی سطح کی ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس سے پنچایتی راج اور قبائلی امور کے وزرا کے علاوہ مہاراشٹر کے گورنر نے خطاب کیا۔ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے فروغ کے قومی ادارے اور غیر سرکاری تنظیموں نے بھی کانفرنس میں حصہ لیا اور پی ای ایس اے کی عمل آوری پر اپنے خیالات ؍  مشورے پیش کئے۔

چھ ریاستوں -  آندھرا پردیش، گجرات، ہماچل پردیش،، مہاراشٹر، راجستھان اور تلنگانہ نے پی ای ایس اے پر عمل درآمد کے لئے اپنی اپنی ریاستوں میں خصوصی ریاستی ضابطے وضع کر لئے ہیں۔

یہ اطلاع پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب کپل   موریشور پاٹل آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****************************

U-14318

ش ح-ع س-ک ا



(Release ID: 1782048) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Bengali