سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے نوجوان سائنسدانوں کو تحقیقی کاموں کی جانب حوصلہ افزائی کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں
ایسے سائنسدانوں کے لئے جو باقاعدہ سروس میں نہیں ہیں 31 ہزار روپے سے 135،000 روپے فی ماہ زبردست مالی مدد والے فیلو شپ کی پیشکش
Posted On:
15 DEC 2021 4:33PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت ، وزیراعظم کے دفتر، پی ایم او میں وزیر مملکت، عملے، شکایات عامہ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے نوجوان سائنسدانوں کو تحقیقی کاموں میں مدد کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔
آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی جانب سے 19-2018، 20-2019، 21-2020اور موجودہ سال میں نوجوان سائنسدانوں کے تحقیقی کاموں کے لئے مختص رقومات 1001.9کروڑ روپے، 1113.1 کروڑ روپے، 1056.6 کروڑ روپے اور 724.7 کروڑ روپے بالترتیب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سائنسدانوں کو جو باقاعدہ سروس میں نہیں ہیں، انہیں ان کی تعلیمی استعداد اور اسکیم کی بنیاد پر زبردست مالی مدد والی فیلو شپ 31 ہزار روپے ماہانہ سے 135000 روپے ماہانہ دی جاتی ہے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے کچھ اہم پروگراموں میں نوجوان سائنسدانوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان میں سائنس میں اختراع سے متعلق فیلو شپ (انسپائر)اور ڈی ایس ٹی نیشنل پوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ (این -پی ڈی ایف) اور اسٹارٹ اپ ریسرچ گرانٹ (ایس آر جی)، وغیرہ شامل ہیں۔
فنڈنگ میں آسانی، ڈلیوری میں تیز رفتاری، دلکش فیلو شپ، بہترین تحقیقی بنیادی ڈھانچے تک رسائی اور معلومات کے وسائل کی سہولت۔ یہ نوجوان سائنسدانوں کے تحقیقی پروگرام کی اہم خصوصیات ہیں۔ اسکیم کا مقصد ابھرتے ہوئے با صلاحیت تحقیق کاروں کی نشاندہی کرنا اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے کلیدی محاذوں پر تربیت اور تحقیقی مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم بھی مہیا کیا جانا ہے، جہاں وہ ملک کے مفاد میں تحقیقی کاموں کے چیلنجوں کو قبول کرتے ہوئے آزادانہ تحقیق کر سکیں۔
****************************
U-14317
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1782046)