اسٹیل کی وزارت
فولاد کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لئے پی ایل آئی اسکیم
प्रविष्टि तिथि:
15 DEC 2021 3:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15دسمبر 2021/پیداوار سےمنسلک ترغیب /پروڈکشن –لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کے لئے تفصیلی رہنما ہدایات، پانچ برسوں میں جاری کی جانے والی 6322کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ خصوصی فولاد کی پانچ وسیع پیداوار زمروں کا احاطہ کرتے ہوئے 20 اکتوبر، 2021 کو اعلان کیا گیا۔ اس اسکیم میں پروڈکشن –لنکڈ انسینٹیو کی کمپنی ایکٹ 2013کے تحت رجسٹرڈ کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ، جو رہنما خطوط میں دیئے گئے درخواست عمل کے ذریعہ قابل ہیں اور ہر پروڈکٹ کے ذیلی زمرے کےلئے مقررہ وقت نفع بخش پروڈکٹ حاصل کرتےہیں اور نافذ ذیلی زمرے کی تشکیل کے لئے نئی صلاحیت بنانے میں کم از کم مقررہ سرمایہ کاری کرتے ہیں، کا تصور کیا گیاہے۔وزارت نے 25 اکتوبر 2021 کو اس اسکیم پر ایک سمینار کا انعقاد کیا جس میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ (سیل) سمیت تمام اہم گھریلو فولاد کمپنیوں نے حصہ لیا۔ سرمایہ کاری سے متعلق فیصلہ سیل سمیت مختلف کمپنیوں کے ذریعہ کمرشیل خیالات (کمرشیئل کنسی ڈریشن) اور بازاروں کے متحرک ہونے پر لئےجاتے ہیں۔خواہش مند پارٹیوں سے درخواستیں مدعو کرنے کے لئے مختلف انتظامات کئے گئےہیں۔
یہ جانکاری فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-14324
(रिलीज़ आईडी: 1782034)
आगंतुक पटल : 128