امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
اسٹینڈرڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی منظوری کی اسکیم کے تحت ریلوے کی وزارت کو پہلی منظوری دی گئی ہے
بی آئی ایس نے بھارت کے معیار کے مطابق بنانےسے متعلق کوششوں کی سمت اندازی کے لئے ایس ڈی اوز کو امبریلا تنظیم کی شکل میں منظوری دینے کے لئے ایک اسکیم شروع کی ہے
Posted On:
15 DEC 2021 2:47PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کئی سرکاری تنظیموں نےاسٹینڈرڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ڈی اوز) کی بی آئی ایس اسکیم کے تحت انڈین اسٹینڈرڈزبیورو (بی آئی ایس) کے تحت منظوری کے لئے درخواست دی ہے۔ریلوے کی وزارت کی ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن (آر ڈی ایس او ) کو ملک میں ایس ڈی اوز کی منظوری کے لئے اسکیم کےتحت پہلیمنظوری دی گئی ہے۔
اس وقت، ملک میں ڈومین سے متعلق کئی مخصوص اسٹینڈرڈز ڈیولپمنٹ آرگنائزیشنز (ایس ڈی اوز) ہیں جو اپنے اپنے شعبوںمیںمعیارات کو فروغ دیتی ہیں ۔ ٹکنالوجز کے بڑھتے ہوئے انضمام کے ساتھ ، مختلف شعبوں میں کام کررہے ملک میں سبھی اسٹینڈرائزیشن اداروں کے درمیانکام کے بہتر تال میل کی بھی ضرورت ہے۔
بی آئی ایس ایکٹ، 2016 کے مطابق، بی آئی ایس بھارت میںیا اس باہر کسی بھی ادارے کو منظوری دے سکتا ہے جو اسٹینڈرڈائزیشن میں مصروف ہے۔ نیشنل اسٹینڈرڈ باڈی کے طور پر ، یہ یقینی بنانے کے لئے انڈین اسٹینڈرڈز بیورو (بی آئی ایس) کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں اسٹینڈرڈائزیشن کے کام میں تال میل ہو اور دیگر اسٹینڈرڈزڈیولپمنٹ اداروں کے ذریعہ کئے گئے کام کا کوئی اوور لیپ یا اعادہ نہ ہو۔
ملک میں ایکسبجیکٹ کے لیے ایک قومی اسٹینڈرڈ کو یقینی بنانے کے مقصد سے بی آئی ایس نے ان اداروں کو منظوری دے کر اور جہاں بھی ضروری ہو ان اداروں کے ذریعہ فروغ دیئے گئے معیارات کو منظوری دیتے ہوئے بھارت کی اسٹینڈرڈائزیشن کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے ایس ڈی اوز کو ایک امبریلا تنظیم کے طور پر منظوری دینے کے لئے ایک اسکیم شروع کی ہے۔
************
ش ح۔ف ا۔ م ص
(U:14312)
(Release ID: 1782033)