وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

دِکشا معذور بچوں کے لئے

Posted On: 15 DEC 2021 4:32PM by PIB Delhi

 

دِکشا ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسکولی تعلیم کے لئے معیاری ای مواد اور تمام درجات (ایک قوم، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم) کے لئے کیو آر کوڈ کئے ہوئے فعال نصابی کتابیں فراہم کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ دِکشا 2.0 سطح AA کے ورلڈ وائڈ ویب کنسورشیم (ڈبلیو تھری سی) ویب مواد تک رسائی کے رہنما خطوط (ڈبلیو سی اے جی) مرتب کرتا ہے۔ اس سے بصارت سے محروم لوگوں کو اسکرین ریڈرز جیسی معاون ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔یہ بصارت سے محروم لوگوں کواس قابل بناتا ہے کہ وہ معاون ٹیکنالوجیز جیسے اسکرین ریڈرز کا استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرسکیں۔

بصارت اور سماعت سے محروم افراد کے لئے خصوصی ای مواد ڈیجیٹل طور پر قابل رسائی انفارمیشن سسٹم (DAISY) پر اور این آئی او ایس ویب سائٹ/ یو ٹیوب پر اشاروں کی زبان میں تیار کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 767 نصابی کتابوں پر مبنی آئی ایس ایل ویڈیوز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 510 نصابی کتابیں آئی ایس ایل  ویڈیوز پر مبنی ہیں جو دِکشا پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ دِکشا  پر 10,000 الفاظ کی آئی ایس ایل ڈکشنری اپ لوڈ کی گئی ہے۔ دِکشا پر پر 3,142 آڈیو کتابوں کے ابواب بھی اپ لوڈ کئے گئے ہیں۔

یہ اطلاع وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انا پورنا دیوی نے  آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔

*********

ع س


(Release ID: 1781909) Visitor Counter : 162


Read this release in: English