سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سرکار ی ٹرانسپورٹ کے لئے ہائیڈروجن ایندھن

Posted On: 15 DEC 2021 1:37PM by PIB Delhi

سڑ ک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نےراجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ  ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی  گاڑیوں  کو فروغ دینے کی خاطر وزارت نے  16 ستمبر 2016  کو  جی ایس آر  889( ای ) کے ذریعہ   ملک میں  موٹر گاڑیوں کے ایندھن کے طور پر ہائیڈروجن  کے استعمال کے لئے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔مذکورہ  نوٹی فکیشن  کے ضمیمہ  -4 ڈبلیو  میں  موٹر گاڑیوں کے انجن   میں استعمال کے لئے ہائیڈروجن سے  متعلق تفصیلات  جاری کی گئی تھیں۔اس وزارت نے  25 ستمبر  2020  کو   جی ایس آر  585  ( ای ) کے دڑیعہ   سی این جی  ( ایس سی این جی ) میں  18فیصد ہائیڈروجن ملانے کا نوٹی فکیشن  جاری کیا تھا۔ اس وزارت نے  23ستمبر  2020  کو   جی ایس آر  579 ( ای ) کے ذریعہ  ہائیڈوجن ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں اور اس کے کل پرزوں سے متعلق تحفظاتی ضابطوں  کو نوٹی فائی  کیا ہے ۔

حکومت  ہند کی مددسے  کئی  پروجیکٹوں کے تحت  ہائیڈروجن  کی قوت  سے چلنے والی کئی گاڑیاں  تیار کی گئی ہیں  اور ان  کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ان میں  6  فیول سیل بسیں   (ٹا ٹاموٹر لمٹیڈ کے ذریعہ )  50  ہائیڈروجن  سے  مقوی سی این جی  ( ایچ –سی این جی ) بسیں دلی میں  ( دلی  حکومت کے اشتراک میں انڈین آئل کارپوریشن  لمٹیڈ کے ذریعہ  ) ، د و  ہائیڈروجن والے ایندھن  کے انجن سے چلنے والی بسیں   ( مہندرا اینڈ مہندرا کے اشتراک سے آئی آئی ٹی  دلی کے ذریعہ ) 15 ہائیڈروجن سے چلنے والی تی پہیہ  گاڑیاں  (مہندرا اینڈ مہندرا کے اشتراک سے آئی آئی ٹی  دلی کے ذریعہ)دو  ہائیڈروجن –ڈیزل  دوہرے ایندھن والی کاریں  مہندرا اینڈ مہندرا  کے ذریعہ) ایک  فیول سیل والی کار  (سی ایس آئی آر  -نیشنل فزیکل لیباریٹری کے ذریعہ  ) شامل ہیں۔البتہ  اب تک بھارت میں  ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی بسوں کو تجارتی  طورپر استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

*************

 

ش ح۔و ا۔رم

U-14304



(Release ID: 1781677) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Tamil