سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مخنثوں کے لئے فلاحی بورڈ

Posted On: 15 DEC 2021 12:55PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج راجیہ  سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مخنثوں کےحقوق کے تحفظ کے قوانین 2020 کی دفعہ 10 (1) کے مطابق  ایک موزوں حکومت  مخنث افراد کے لئے  ایک فلاحی بورڈ تشکیل دے گی، جس کا مقصد یہ ہوگا کہ ان کے حقوق اور  مفادات کا تحفظ کیا جائے اور انہیں اسکیموں تک رسائی میں آسانی فراہم کی جائے، اس کے علاوہ حکومت کے ذریعہ وضع کئے گئے فلاحی  اقدامات تک رسائی میں انہیں  آسانی ہو۔

شقوں کے مطابق تمام ریاستی سرکاروں کو اس قانون کے نفاذ اور ضروری کارروائی کرنے کے لئے قوانین  کے بارے میں  9 اکتوبر 2020 کو مطلع کیا گیا ہے۔

مخنث افراد کے  خلاف امتیاز کو روکنے اور ان کے اسٹریٹس کو بہتر بنانے کےلئے وزارت نے مخنث افراد کے حقوق کے تحفظ کا قانون 2019 نافذ کیا ہے جو  مخث افراد کے امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔ اس قانون کی شقیں 10 جنوری 2020 کو لاگو کی گئی تھیں۔ مخنث افراد کے حقوق  کے قوانین 2020 کو 29 ستمبر 2020 کو تشکیل اور بھارت کے گزٹ میں شائع کیا گیا تھا۔

وزارت نے 29 نومبر 2020 کو مخنث افراد کے لئے ایک قومی پورٹل کا آغاز کیا ہے۔ کوئی بھی مخنث فرد یا درخواست دہندہ  شناخت کارڈ اور شناختی سرٹی فکیٹ  حاصل کرسکتا ہے اور اسے اس کے لئے  سرٹی فکیٹ جاری کرنے والے دفتر میں عملاً حاصل ہونے کی ضرورت نہیں۔ اب تک نیشنل پورٹل کے ذریعہ  3834 مخنث سرٹی فکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔

وزارت نے  مخنث افراد کے لئے  گریما گریہ یعنی شیلٹر ہوم نام سے 12 پائلٹ شیلٹر ہومز تیار کئے ہیں۔ ان شیلٹر ہومز کا اہم مقصد ضرورت مند  مخنث افراد کو محفوظ پناہ فراہم کرنا ہے۔ یہ پائلٹ شیلٹر ہومز مہاراشٹر، گجرات،د ہلی، مغربی بنگال، راجستھان، بہار، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو اور اڈیشہ کی ریاستوں میں ہیں۔ وزارت نے  ان شیلٹر ہومز کے قیام کے لئے  کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کو مکمل مالی امداد فراہم کی ہے جو خوراک، پناہ، طبی دیکھ بھال اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرتا ہے اور مخنث افراد کے لئے صلاحیت سازی اور ہنر مندی کے فروغ کا اہتمام بھی کرتا ہے۔

کووڈ عالمی وبا کے دوران لاک ڈاؤن کی مدت  میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی تھی تاکہ کووڈ مدت کے دوران پریشان حال مخنث افراد کو  تربیت یافتہ ماہرین نفسیات کے ذریعہ نفسیاتی امداد فراہم کی جاسکے۔

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت نے  روزی روٹی اور صنعت کے لئے محروم افراد کی امداد  یعنی اسمائل (ایس ایم آئی ایل ای) نام کی ایک  اسکیم وضع کی ہے جس میں محنث افراد کی فلاح و بہبود کے لئے جامع باز آباد کاری کی ذیل اسکیم شامل ہے۔ اس ذیلی اسکیم میں  جس بات پر توجہ دی گئی ہے اس میں مخنث افراد کی باز آباد کاری، انہیں طبی سہولتوں کی فراہمی، تعلیم، ہنر مندی کے فروغ اور معاشی امداد وغیرہ  شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

 

ش ح۔ح ا ۔ن ا۔

U-14301


(Release ID: 1781664) Visitor Counter : 175
Read this release in: English , Bengali , Tamil , Telugu