سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بھیک مانگنے سے متعلق معاملہ

Posted On: 14 DEC 2021 4:41PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی جانب سے  2016 کے پریشانی میں مبتلا افراد کے تحفظ ، دیکھ بھال اور باز آباد کاری  کے ماڈل بل  پر غور و خوض کیا گیا اور  اسے واپس لے لیا گیا۔

موصولہ اطلاع کےمطابق  کم و بیش  19 ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ نے  یا تو بھیک مانگنے کے خلاف اپنا قانون لاگو کیا ہے یا دوسری ریاستوں کے ذریعہ  نافذ کئے گئے قانون کو اپنایا ہے۔ البتہ  ان قوانین کی شقیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور  بھیکاروں کی باز آباد کاریوں کے لئے کئے گئے اقدامات سمیت ان کے نفاذ بھی  یکساں نہیں ہے۔ بہت سی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی انتظامیہ نے بھیک مانگنے کی روک تھام کے بامبے ایکٹ  1959 کو اپنایا ہے  جس میں  بھیک مانگنے کو  جرم قرار دیا گیا ہے۔

وزارت کے پاس اس طرح کے اعداد و شمار نہیں ہیں۔

بھیک مانگنے کو غیر مجرمانہ فعل بنانے کے لئے سلسلے میں ریاستوں کے  لئے  مثالی قانون بنانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔ح ا ۔ن ا۔

U-14291

                          



(Release ID: 1781647) Visitor Counter : 77


Read this release in: English