زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی اسٹارٹ اپس میں خواتین

Posted On: 14 DEC 2021 6:14PM by PIB Delhi

 زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریند رسنگھ تومر نے آج لوک سبھا  میں  ایک سوال کا  تحریری جو اب دیتے  ہوئے ایوان کو مطلع  کیا کہ وزارت  نے  مالی امداد اور ابتدائی پرورش کا نظام فراہم کرکے  اختراعات اور زرعی صنعت کاری کو فروغ دینے   کے مقصد سے  19-2018  میں  راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا   (آر کے وی وائی  -آر اے ایف  ٹی اے اے آر )  اختراعات اور زرعی صنعت کا ری  کی ترقی  نامی اسکیم شروع کی ہے ۔ اس وزارت  نے اس پروگرام کو نافذ کرنے کی خاطر پورے ملک سے   بہترین کارکردگی کے مراکز  کے طورپر 5  نالج  پارٹنر  ( کے پیز )  اور  24 آر کے وی وائی – آر اے ایف ٹی اے اے آر ،  زرعی کاروباری انکیوبیٹر  ( آر – اے بی آئی )  مقر ر  کئے ہیں۔ اب تک  اختراعات اور  زرعی صنعت کار ی کی ترقی    کے پروگرام کے تحت   173 خواتین کے اسٹارٹ اپس کو امداد فراہم کی گئی ہے۔ان کے علاوہ زرعی تحقیق کی  بھارتی کونسل  (آئی سی اے آر ) 17-2016  میں شروع  کئے گئے  نیشنل ایگری کلچر انوویشن فنڈ  ( این اے آئی  ایف )  نامی پروجیکٹ کے تحت   زراعت  پر مبنی اسٹارٹ اپس کی مدد کررہی ہے ۔ اب تک  50 زرعی کاروباری  انکیو بیشن سینٹر  ( اے بی آًئی سی )قائم کئے گئے ہیں اور  این اے آئی ایف  اسکیم کے تحت  آئی سی اے آر کے نیٹ ورک میں  کام کررہے ہیں۔ خاتون صنعت کار اسٹارٹ اپس کے لئے ان پروگراموں  سے فیض  حاصل کرسکتی ہیں۔

ترقی  پسند  خاتون کسانوں  اور زرعی صنعت کاروں کی کامیابیوں کی تفصیلات   الیکٹرانک   ،  اخبارات  اور سوشل میڈیا   کے ذریعہ  مشتہر کی جاتی ہیں اور ورکشاپ وغیر ہ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ 22 اکتوبر  2021  کو   مہیلا کسان دوس  2021  کے دوران   ‘‘ زرعی اسٹارٹ اپس  میں خواتین : سپلائی چین کے بندوبست کے ساتھ قدر میں اضافہ ’’  کے موضوع  پر  ایک ویبنار کا اہتمام کیا گیا۔  اس تقریب کے دوران   75 ترقی  پسند  خواتین کسانوں  اور  زرعی صنعت کاروں کی   کامیابیوں     پر مبنی ایک کتابچہ بھی جاری کیا گیا۔

گجرات کے آنند میں  آنند زرعی یونیورسٹی کو  اختراعی اور زرعی صنعت کا ر ی کے فروغ  کے پروگرام   کے تحت   آر – اے بی آئی  کے طورپر  مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ  آنند  میں  طبی اور خوشبو والی جڑی بوٹیوں کی تحقیق سے متعلق  آئی سی اے آر -ڈائریکٹوریٹ   اور  آئی سی اے آر کے  جونا گڑھ کے ڈائریکٹوریٹ   گراؤنڈ نٹ ریسرچ  ( ڈی جی آر ) کو آئی سی اے آر کے   نیشنل ایگری کلچر  انوویشن فنڈ کے تحت    ایگری بزنس   انکیوبیشن   ( اے بی آئی  ) مراکز کے طور پر قائم کیا گیا ہے تاکہ گجرات کی خواتین کسان  زرعی اسٹارٹ اپس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں۔

*************

 

ش ح۔وا۔رم

U-14286


(Release ID: 1781625) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Marathi