وزارت آیوش

مقامی روایتی دواؤں کا فروغ

Posted On: 14 DEC 2021 5:27PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر جناب سربا نند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ناٹ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف فاک میڈیسن (این ای آئی اے ایف ایم آر) صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں شناخت اور انضمام کے لیے سائنسی طور پر شفا یابی کے روایتی طور طریقوں کی دستاویز سازئ اور توثیق کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ روایتی شفا دینے والوں کو ان کے متعلقہ ڈومین میں تصدیق کر رہا ہے اور تصدیق شدہ روایتی شفا دینے والوں کا ایک پول بھی بنا رہا ہے۔ روایتی علاج کرانے والے حال ہی میں متعارف کرائے گئے آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر میں شامل ہیں۔

حکومت نے  2012 میں روایتی فاک میڈیسن اور صحت کے طور طریقوں کی منظم ڈھنگ سے تحقیق، دستاویز سازی اور توثیق  کے لئے این ای آئی اے ایف ایم آر قائم کیا تھا۔ وزارت نے  انسٹی ٹیوٹ کا نام  جولائی 2021 میں بدل کر نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اور فاک میڈیسن ریسرچ رکھ دیا ہے۔

آیوروید سائنسز میں تحقیق کے لئے  مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس ) جو آیوش کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے،  اپنے 14 انسٹی ٹیوٹس کے ذریعہ 14 ریاستوں اور 8 انسٹی ٹیوٹس کے ذریعہ 8 ریاستوں میں  ٹرائبل ہیلتھ  کیئر ریسرچ پروگرام (ٹی ایچ سی آر پی) کے ذریعہ  لوگوں اور طبقات میں رائج  صحت کی مقامی روایات کی دستاویز سازی اور  توثیق کررہا ہے۔

حکومت کو ’روایتی ہٹ‘ کی تشکیل کے تصور کے بارے میں علم نہیں ہے البتہ این ای آئی اے ایف ایم آر نے  ملک گیر سطح پر  علاج کرانے والوں  کو جمع کرنے کا آغاز کیا ہے۔ اہلیت اور بیداری پیدا کرنے کے لیے شفا دینے والوں کے درمیان کنکلیو وقتاً فوقتاً منعقد کیے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

 

ش ح۔ح ا ۔ن ا۔

U-14275



(Release ID: 1781608) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Bengali