صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت  میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 134.61 کروڑ سے زیادہ ہوگئی


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً  68  لاکھ سے زیادہ  ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح فی الحال  98.38  فیصد ہے،جو مارچ  2020  سے سب سے زیادہ   ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,984 نئے معاملات سامنے آئے

بھارت  میں سردست  زیر علاج مریضوں کی تعداد  87,562ہے

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے  افراد کی ہفتہ وار شرح 0.67)  فیصد) ہے  جو  گزشتہ  31  دنوں  میں 1 فیصد سے کم ہے

Posted On: 15 DEC 2021 9:49AM by PIB Delhi

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران    68,89,025افراد کو کووڈسے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ-19 سے بچاؤ کی ٹیکے کاری کی مجموعی  تعداد 134.61  کروڑ  (1,34,61,14,483) کو پار گئی۔  یہ ٹیکہ کاری  1,41,10,887سیشنوں میں انجام دی گئی۔

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق   ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,85,790

دوسری خوراک

96,15,068

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,83,347

دوسری خوراک

1,67,16,936

18سے44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

48,14,22,451

دوسری خوراک

27,76,64,395

45سے59سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

19,03,00,963

دوسری خوراک

13,55,74,432

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,89,49,012

دوسری خوراک

8,71,02,089

میزان

1,34,61,14,483

گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران  8,168 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,41,46,931  ہوگئی ہے۔

نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی کی شرح اس وقت 98.38  فیصد ہے جو مارچ  2020 سے سب سے زیادہ ہے۔

 

مرکز / ریاستوں  اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 15,000 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان مسلسل 48دنوں سے برقرار ہے۔  

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,984نئے معاملات سامنے آئےہیں ۔  

 

 بھارت میں  اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 87,562  ہے ۔  فی الحال مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں زیر علاج معاملوں کا محض   0.25 فیصد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔

 

جانچ کی صلاحیت میں  ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11,84,883 ٹیسٹ کئے گئے۔  بھارت  میں اب تک  مجموعی طور پر 65.88 کروڑ  سے زیادہ  (65,88,47,816) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔  

اب جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،زیر علاج  مریضوں کی ہفتہ وار شرح  0.67فیصد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 31دنوں سے 1 فی صد سے  نیچے رہی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی یومیہ تعداد کی فی الحال شرح  0.59  فیصد  درج کی گئی جو گزشتہ 72دنوں میں2 فیصد سے نیچے اور 107دنوں میں 3فیصد سے نیچے رہی ۔

 

****************

(ش ح۔س ب ۔  رض)

Uno:14273


(Release ID: 1781606) Visitor Counter : 145