سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پوسٹ میٹرک اسکالر شپ میں تبدیلی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 DEC 2021 4:43PM by PIB Delhi
درج فہرست ذات کے طلبا کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم پر حال ہی میں دسمبر 2020 میں نظرثانی کی گئی تھی ۔ اس اسکیم کے رہنما خطوط میں شامل کئے گئے کچھ اہم التزامات مندرجہ ذیل ہیں:
- مرکز اور ریاست کے درمیان60:40 فکسڈ شیئرنگ تناسب کے ساتھ نظرثانی شدہ فنڈنگ ترتیب (شمال مشرقی ریاستوں کے معاملے میں 90:10)
- اسکالرشپ کی پوری رقم کی ادائیگی صرف ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعہ طلبا کے کھاتوں میں
- ایک مضبوط آئی ٹی فریم ورک کا فروغ بشمول ، شفافیت اور بروقت ڈیلیوری کو یقینی بنانا
- اس اسکیم کے تحت کوریج کے لئے غریب ترین درج فہرست ذات گھرانوں کو ترجیح ۔
- اداروں کے معیار پر توجہ
- اسکیم کے تعلق سے بیداری بڑھانے کی کوشش اور اسکول چھوڑنے والے طلبا کو دوبارہ داخلے کے لئے حوصلہ افزائی
اس اسکیم کے لئے مختص کی جانے والی رقم میں 22-2021 میں اضافہ کرکے 3415.62 کروڑ روپئے کردیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقہ وار رقم مختص نہیں کی گئی ہے کیونکہ یہ مانگ پر مبنی اسکیم ہے۔
یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
************
ش ح۔ف ا۔ م ص
(U:14264)
(ریلیز آئی ڈی: 1781567)
وزیٹر کاؤنٹر : 157