امور داخلہ کی وزارت

کشمیر میں مہاجر مزدوروں پر حملے

Posted On: 14 DEC 2021 2:55PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ جناب نتیا نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں:

مہاجر مزدوروں پر کسی بھی قسم کے دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے لیے ایک مضبوط سیکورٹی اور انٹیلی جنس کا نظام موجود ہے۔ اس کے علاوہ، دن اور رات میں علاقہ پر تسلط، گشت اور دہشت گردوں کے خلاف فعال کارروائیاں ان علاقوں میں کی جا رہی ہیں جہاں مہاجر مزدور کام کرتے ہیں یا رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ، چوک چوراہوں پر چوبیس گھنٹے چیکنگ، کشمیر میں مہاجر مزدوروں پر کسی بھی دہشت گردانہ حملے کو روکنے کے لیے اسٹریٹجک پوائنٹس پر روڈ اوپننگ پارٹیز کو مناسب تعداد میں تعینات کیا جا رہا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں سے مہاجر مزدور ہر سال اپریل/مئی کے مہینے میں وادی میں آتے ہیں اور وہاں پر اپنے موسمی کام کو مکمل کرنے کے بعد سردی کے موسم میں اپنے آبائی مقامات پر لوٹ جاتے ہیں۔ سردیوں کے اختتام پر وادی سے لوٹنے والے مہاجر مزدوروں  کے تحفظ اور سلامتی کے لیے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:14249

 

 



(Release ID: 1781492) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi