وزارات ثقافت

آزادی کے امرت مہوتسو نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال منانے اور اس کی یاد میں  جن بھاگیداری اور  پورا سرکاری طریقہ کار  اپنایا: جی کشن ریڈی

Posted On: 13 DEC 2021 3:55PM by PIB Delhi

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ  ہندوستان کی آزادی کے 75 سال منانے کے لئے  آزادی کا امرتسر مہوتسو ایک پہل ہے۔ اس میں حکومت  جن بھاگیداری کی شکل میں شہریوں کو  شامل کرنے پر  خصوصی توجہ دینے کے ساتھ سرکاری  طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔ بیرونی ممالک میں  بھارتی مشنوں / پوسٹس نے 12 مارچ 2021 سے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات شروع کی ہیں۔ تقریبات 15 اگست 2022 سے 75 ہفتوں پہلے شروع ہوئیں اور 15 اگست 2023 تک جاری رہیں گی۔

مشنوں / پوسٹ نے آزادی کے امرت مہوتسو کو کافی زیادہ اہمیت دی ہے۔ 12 مارچ 2021 سے مشنوں / پوسٹس کے ذریعہ 5000 سے زیادہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آئین اور مہا پری نروان دوس  سمیت آزادی  کا امرت مہوتسو منانے کے لئے مستقل بنیاد پر منفرد اور  اثر انگیز تقریبات تشکیل دی گئی ہیں۔آزادی کا امرتس مہوتس تقریبات میں ممتاز شخصیات، مقامی سرکار، بھارت کے دوست، بیرونی ممالک میں  رہائش پذیر بھارتی شہریوں نے پورے جوش و خروش سے شرکت کی۔ اس کا اہتمام ہمارے مشنوں/ پوسٹس کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ مشن / پوسٹس اب تک  100 سے آئیکونک  ہفتوں کا انعقاد کرچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

 

ش ح۔ح ا ۔ن ا۔

U- 14221



(Release ID: 1781211) Visitor Counter : 130


Read this release in: English