اقلیتی امور کی وزارتت
ہنر ہاٹس اقلیتی برادریوں کے لیے پلیٹ فارم ہیں
Posted On:
13 DEC 2021 4:43PM by PIB Delhi
ہنر ہاٹ ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے جس میں ملک بھر کے کاریگروں/ دستکاروں اور پکوان کے ماہرین کو اپنی دستکاری اور دیسی مصنوعات کی نمائش اور مارکیٹنگ کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ہنر ہاٹ معدوم ہوتے ہوئے روایتی فنون، دستکاری اور دیسی مصنوعات کے فروغ اور تحفظ میں مدد کر رہا ہے جو ”سودیشی سے سواولمبن“ اور ”ووکل فار لوکل“ کے عہد میں ایک مؤثر کردار ادا کر رہا ہے اور اس طرح آتم نربھر بھارت کے مقاصد میں تعاون کر رہا ہے۔
ہنر ہاٹ نے کاریگروں، دستکاریوں اور اس سے وابستہ افراد کے لیے روزگار اور روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں اور ان کے بازار کے روابط کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ہنر ہاٹس کو دستکاری، کھانوں اور ثقافت کے سنگم کے طور پر بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے جہاں مختلف ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے روایتی فنون، پکوان، لباس اور ثقافتی ورثے کو پیش کیا جاتا ہے اور اس کی نمائش کی جاتی ہے۔
نئی دہلی، ممبئی، پریاگ راج، لکھنؤ، جے پور، احمد آباد، حیدرآباد، پڈوچیری، بھوپال، اندور، رانچی، میسور، پنجی، دہرادون، ورنداون اور رامپور وغیرہ میں نومبر، 2016 سے اب تک کل 33 ہنر ہاٹ منعقد کیے گئے ہیں۔ وزارت کے زیر اہتمام مختلف ہنر ہاٹوں کے ذریعے 7 لاکھ سے زیادہ کاریگروں، دستکاروں اور ان سے وابستہ افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔ ہنر ہاٹ کی ریاست وار فہرست ضمیمہ کے طور پر فراہم کی گئی ہے۔
اقلیتی امور کی وزارت نے ہنر ہاٹ کے ایک حصے کے طور پر ملک میں دستکاری کے برآمد کنندگان کی اعلیٰ تنظیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ کاریگروں اور دستکاری سے وابستہ افراد کی مصنوعات/ دستکاریوں کی برآمدات کو تربیت اور صلاحیت کی تعمیر، مصنوعات اور ڈیزائن کی ترقی، ای کامرس، مارکیٹنگ اور برآمدات کے فروغ کے ذریعہ وسیع تر بین الاقوامی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، ہنر ہاٹ ایک ورچوئل پلیٹ فارم پر ای-ہاٹ (E-Haat) اور گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (GeM) پلیٹ فارم کی شکل میں بھی دستیاب ہے جہاں دستکاری اور کاریگروں کی دیسی مصنوعات ویب سائٹ پر دکھائی جاتی ہیں اور قومی اور بین الاقوامی خریدار دستکاروں سے انھیں براہ راست خرید سکتے ہیں۔
ضمیمہ
منعقد کیے گئے ہنر ہاٹ کی ریاست وار تفصیلات (12.12.2021 تک)
نمبر شمار
|
ریاست
|
ہنر ہاٹ کی تفصیلات
|
1
|
دہلی
|
انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر، نئی دہلی (2016)
|
2
|
بابا کھڑک سنگھ مارگ (2017)
|
3
|
انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر، نئی دہلی (2017)
|
4
|
بابا کھڑک سنگھ مارگ (2018)
|
5
|
انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر، نئی دہلی (2018)
|
6
|
بابا کھڑک سنگھ مارگ (2019)
|
7
|
انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر، نئی دہلی (2019)
|
8
|
انڈیا گیٹ، (2020)
|
9
|
پیتم پورہ (2020)
|
10
|
جے ایل این، دہلی (2021)
|
11
|
انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر، نئی دہلی (2021)
|
12
|
گوا
|
گوا (2021)
|
13
|
گجرات
|
احمدآباد (2019)
|
14
|
جھارکھنڈ
|
رانچی (2020)
|
15
|
کرناٹک
|
میسورو (2021)
|
16
|
مدھیہ پردیش
|
اندور (2020)
|
17
|
بھوپال (2021)
|
18
|
مہاراشٹر
|
اسلام جم خانہ، ممبئی (2018)
|
19
|
بی کے سی، ممبئی (2018)
|
20
|
ممبئی (2019)
|
21
|
پڈوچیری
|
پڈوچیری (2017)
|
22
|
پڈوچیری (2018)
|
23
|
راجستھان
|
جواہر کلا کیندر، جے پور (2019)
|
24
|
تلنگانہ
|
حیدرآباد (2020)
|
25
|
اتر پردیش
|
پریاگ راج (2018)
|
26
|
پریاگ راج (2019)
|
27
|
لکھنؤ (2020)
|
28
|
رام پور (2020)
|
29
|
لکھنؤ (جنوری، 2021)
|
30
|
رام پور (اکتوبر، 2020)
|
31
|
ورنداون (2021)
|
32
|
لکھنؤ (نومبر، 2020)
|
33
|
اتراکھنڈ
|
دہرہ دون (2021)
|
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- س ا
U: 14202
(Release ID: 1781206)
Visitor Counter : 142