بجلی کی وزارت

بجلی کی وزارت آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت توانائی کی بچت کا قومی ہفتہ منا رہی ہے


بی ای ای کی جانب سے ایم ایس ایم ای کلسٹرز کی توانائی اور وسائل کی میٹنگ کے نتائج پر ورکشاپ اور تبادلہ ٔ خیال کا اہتمام

بی ای ای اور ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ایک مشترکہ پلیٹ فارم ‘‘سمیکشا ’’وضع کیا

Posted On: 13 DEC 2021 3:44PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت 8 سے 14 دسمبر 2021 تک توانائی کے بچت کا ہفتہ منا رہی ہے۔ اس کے حصے کے طور پر بجلی کی وزارت کے تحت بیورو آف انرجی ایفی شینسی (بی ای ای) نے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔

بیورو آف انرجی ایفی شینسی (بی ای ای) نے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کی توانائی اور وسائل کی میپنگ کے نتائج پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا، جو 11 ؍ دسمبر 2021 کو انڈیا ہیبیٹیٹ سنٹر میں ہوا۔ یہ  ورکشاپ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت توانائی کی بچت کے ہفتے کے دوران ہوئی ہے۔ بی ای ای کے افسران نے ہندوستان میں ایم ایس ایم ای کلسٹرز کے توانائی اور وسائل کی میپنگ کے اخذ کردہ نتائج پر تفصیلی روشنی ڈالی، جس میں 8 شعبوں اور 40 کلسٹرز کا احاطہ کیا گیا۔

ایم ایس ایم ای کا سیکٹر بڑی صنعتی اکائیوں کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے۔

بی ای ای اور ایم ایس ایم ای کی وزارت نے مل کر اس طرح کے بہت سے اقدامات کئے ہیں، جن سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ توانائی اور ماحولیات کے لئے موافق طریقے سے اس شعبے کی ترقی ہو۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر میں مختلف فریقوں کے مابین تال میل کو یقینی بنانے کے لئے بی ای ای اور ایم ایس ایم ای کی وزارت نے مل کر ایک پلیٹ فارم ‘‘ سمیکشا’’ تیار کیا ہے۔ (چھوٹی اور درمیانی صنعتوں میں توانائی کی بچت کی جانکاری کو شیئر کرنا)۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر میں توانائی کے مناسب استعمال اور بچت کو بہتر بنانے کے لئے بی ای ای نے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

بی ای ای نے برآمداتی ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا، جنہوں نے بیورو کے لئے ایم ایس ایم ای سے متعلق پالیسی سازی میں آسانی کےلئے مطالعا ت کئے۔ ہندوستان نے اپنی مضر گیسوں کی شدت میں 45 فیصد کمی لانے اور آب و ہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کے لئے کوششوں میں تیزی لانے کا مقصد متعین کیا ہے۔

ورکشاپ کا مقصد 9 منتخبہ ذیلی شعبوں میں توانائی اور وسائل کی میپنگ کے اعتبار سے بی ای ای کے کاموں سے اخذ کردہ نتائج پر غور کرنا تھا۔

پروگرام کے دوران موجود لوگوں میں  فاؤنڈری اور فورجنگ ، اسٹیل ری رولنگ اور کاغذ ، شیشہ، کیمکلز، فارما اور برکس کے نمائندے اور انسٹی ٹیوٹ آف انڈین فاؤنڈری مین، ایسوسی ایشن آف انڈین فورجنگ انڈسٹری، اسٹیل تیار کرنے والی تنظیموں، کاغذ مل تنظیموں وغیرہ کے متعلقہ افراد اور افسران تھے۔

****************************

 

U-14194

ش ح-ع س-ک ا



(Release ID: 1781164) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi