شہری ہوابازی کی وزارت

حکومت نے تربیت یافتہ  ہندستانی پائلٹوں کے اوقات میں خودکفالت حاصل کرنے کے لئے اقدامات کئےہیں


آئی جی آر یو اے  نے اپنے پروازکے اوقات اور ہوائ جہاز کے استعمال کو بڑھانے کے لئے  گونڈیا(مہاراشٹر) اور کالابوراگی (کرناٹک) میں تعلق تربیت کرنے کی اجازت دی

Posted On: 13 DEC 2021 2:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13دسمبر 2021/ڈائریکٹوریٹ آف جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے)   کے ذریعہ جاری کل کمرشیل  پائلٹ  لائسنس (سی پی ایل) میں سے، غیر ملکی تربیت یافتہ  کیڈیٹوں کی حصہ داری تقریباً40 فی صد ہے۔  تاہم ، حکومت نے تربیت یافتہ  ہندستانی پائلٹوں میں خود کفالت  حاصل کرنے کےلئے  مندرجہ ذیل  قدم اٹھائےہیں:

  1. ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے 25 ستمبر 2020 کو ایک آزاد فلائنگ  ٹریننگ آرگنائزیشن (ایف ٹی او) پالیسی بنائی ہے، جس میں ہوائی اڈہ کی رائلٹی(ایف ٹی او کی جانب سے  اے اے آئی) ریونیو شیئرکی ادائیگی) تصور ختم کردیا گیا اور زمین کے کرائےمیں  نمایاں منطقی اضافہ کیا گیا ہے۔
  2. اے اے آئی نے 31 مئی 2021  اور 29 اکتوبر 2021 میں بیلگاوی (کرناٹک) جلگاؤں (مہارشٹر) کالا بوراگی، کرناٹک، کھجوراہو(مدھیہ پردیش)لیلا باری (آسام) کے پانچ ہوائی اڈوں پر  قائم کئے جانےوالے  9 ایف ٹی اوز  کے لئے  وارڈ لیٹر جاری کئے ہیں۔ کالا بورگی میں آزاد پالیسی کے تحت  دو ایف ٹی اوز کا  سافٹ لانچ 15 اگست 2021 کو کیا گیا تھا۔
  • iii. ڈی جی سی اےنے اے ایم ای اور ایف سی امیدواروں کے لئے نومبر 2021 سے نیا آن لائن ڈیمانڈ امتحان ( او ایل او ڈی ای) متعارف کرایا ہے، لائسنس کے یہ امتحانات امیدواروں کو امتحانات کےدستیاب سلاٹ اپنی پسند کے مطابق  امتحان میں شرکت کے لئے تاریخ اور وقت کا انتخاب کرنےکا موقع فراہم کرتےہیں۔
  • iv. ڈی جی سی اے نے فلائنگ انسٹرکٹر کو باختیار بانے کے لئے اپنی ضوابط میں ترمیم کی ہے جس میں ایف ٹی اوز فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کا حق حاصل ہے۔ اس سے ہر ایف ٹی او میں پرواز کے اوقات اور ہوائی جہاز کے استعمال کو بڑھانے میں مددم لے گی۔
  1. ہندستان کی سب سے بڑی فلائنگ اکیڈمی اندراگاندھی  راشٹریہ   اڑان اکیڈمی (آئی جی آر یو اے) امیٹھی(اترپردیش ) میں کو گونڈیا(مہارشٹر) اور کالابورگی (کرناٹک)  میں پائلٹ تربیت دینے کی  اجازت دی گئی ہے تاکہ  اس کے پرواز کے اوقات  اور ہوائی جہاز کے استعمال   کو بڑھایا جاسکے جو  موسم کے سرما کے مہینےمیں وزیبلٹی کے مسائل سے بے حد متاثر ہوتے ہیں۔
  • vi. آئی جی آر یو اے نے اپنی پرواز کی اوقات بڑھانے کے لئےیعنی ہفتہ کے اختتام پر اور چھٹیوں میں کام کرنا  شروع کردیا ہے۔ دیگر نجی ایف ٹی ایو ز کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

یہ معلومات شہری ہوابازی کی وزارت کے وزیر مملکت (جنرل )(وکے سنگھ ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں   ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔

*************

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-14187



(Release ID: 1781163) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Bengali , Telugu