پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نے 5 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے سے اتفاق کیا


ہندوستان کی حکومت تمام شہریوں کے لئے توانائی  کے انصاف کو یقینی بناکرملک کی انرجی سکیورٹی کا تحفظ کرنے کی جانب تمام مطلوبہ اقدامات کر رہی ہے

प्रविष्टि तिथि: 13 DEC 2021 3:37PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں مطلع کیا کہ حکومت ہند نے دیگر عالمی توانائی صارفین کے ساتھ صلاح و مشورے کے ساتھ اپنے کلیدی پٹرولیم ذخیرے سے 5 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

ہندوستان اس بات پر مضبوط یقین رکھتا ہے کہ رقیق ہائیڈرو کاربن کی قیمتیں معقول ہونی چاہئیں، ذمہ دار ہونی چاہئیں اور مارکیٹ فورسیز کے ذریعے ان کا یقین ہونا چاہئے۔ ہندوستان نے بار بار تیل پیدا کرنے والے ممالک کے ذریعے مانگ سے کم فراہمی مصنوعی طریقے سے پیدا  کئے جانے پر ہمیشہ تشویش ظاہر کی ہے، کیونکہ اس سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور منفی اثرات وضع ہوتے ہیں۔

20-2019 میں استعمال  کے خاکے کے مطابق کلیدی پٹرولیم ذخیرے (ایس آر پی) میں 5.33 ملین میٹرک ٹن کی مجموعی صلاحیت اندازاً خام تیل کی 9.5 دن کی مانگ کو پورا کر سکتی ہے۔

حکومت ہند عام شہریوں کے لئے توانائی کے انصاف کو یقینی بناتے ہوئے ملک کی  توانائی کی سکیورٹی کا تحفظ کرنے کی جانب تمام مطلوبہ اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت اندرون ملک پٹرولیم، ڈیزل کی قیمتوں کا لگاتار جائزہ لے رہی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے دباؤ کو قابو میں کرنے کے لئے حکومت ہند نے پٹرول اور ڈیزل پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب  5 روپے فی لیٹر اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی 3؍نومبر 2021 کو کی ہے۔ اس کے بعد کئی ریاستی سرکاروں نے ایندھن پر (وی  اے ٹی) میں تخفیف کی ہے۔

کلیدی پٹرولیم ذخائر کو پھر سے پُر کرنے کا کام کئی حقائق کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے، جس میں خام تیل کا گریڈ اور بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال شامل ہے۔

****************************

 

U-14196

ش ح-ع س-ک ا


(रिलीज़ आईडी: 1781154) आगंतुक पटल : 132
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English