وزارت دفاع
فوجی دفاعی سازوسامان کی اندرون ملک تیاری
Posted On:
13 DEC 2021 3:00PM by PIB Delhi
حکومت نے ملک میں فوجی سازوسامان کی اندرون ملک ڈیزائننگ،تیاری اور مینو فیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے متعدد پالیسی اقدامات کئے ہیں اور اصلاحات کی ہیں تاکہ آنے والے برسوں میں درآمدات پر انحصار کو کم کیا جا سکے۔ ان اقدامات میں دیگر کے علاوہ دفاعی خریداری کے عمل (ڈی اے پی) کے تحت گھریلو ذرائع سے کیپٹل اشیاء کی خریداری کو ترجیح۔209 اشیاء کی 2 پوزیٹیو اندرون ملک فہرستوں کا نوٹیفکیشن، صنعتی لائسنس جاری کرنے کے عمل کو آسان بنانا، جس کی مدت میں توسیع ہو۔ ایف ڈی آئی پالیسی میں نرمی اور آٹومیٹک روٹ کے ذریعے74 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت، تیاری کے عمل کو آسان بنانا، دفاعی کار کردگی (آئی ڈی ای ایکس)، اسکیم کے لئے اختراع کی شروعات، اندرون ملک تیاری سے متعلق پورٹل ایس اے آر آئی جے اے این کا آغاز، تاکہ ایم ایس ایم ای سمیت ہندوستانی صنعتوں میں گھریلو تیاری کا فروغ ہو سکے۔ آفسیٹ پالیسی میں اصلاحات، جس میں دفاعی مینوفیکچرنگ کے لئے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر زور دیا گیا ہو اور دو دفاعی صنعتی راہداریوں کا قیام، جن میں سے ایک اترپردیش میں اور دوسری تمل ناڈو میں ہے۔
گزشتہ تین برسوں میں یعنی 19-2018 سے 21-2020 تک حکومت نے 214255.65 کروڑ روپے کی لاگت والی 119 تجاویز کو ضرورت کے تحت منظوری (اے او این) دی ہے، جو خریدو( ہندوستان کے اندر ڈیزائن کئے گئے، تیار کئے گئے اور مینوفیکچر کئے گئے (آئی ڈی ڈی ایم)، خریدو (ہندوستان)، خریدو اور بناؤ ( ہندوستان)، میک، ایس پی ماڈل، بائی اینڈ میک زمرے کے تحت ہیں۔
گزشتہ تین برسوں میں ہندوستان اور بیرونی اداروں سے دفاعی سازوسامان کی خریداری پر ہونے والے کیپٹل اخراجات کی تفصیل درج ذیل ہے:
|
مجموعی خریداری
|
غیر ملکی کمپنیوں سے خریداری
|
ہندوستانی کمپنیوں سے خریداری
|
ہندوستانی کمپنیوں سے خریداری کا اوسط
|
2018-19
|
75913.06
|
36957.06
|
38956.00
|
51.32%
|
2019-20
|
91004.94
|
38156.83
|
52848.11
|
58.07%
|
2020-21
|
118860.52
|
42786.54
|
76073.98
|
64.00%
|
دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں جناب ہرناتھ سنگھ یادو اور جناب وجے پال سنگھ کو ایک تحریری جواب میں دی۔
****************************
U.NO. 14192
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1781104)
Visitor Counter : 124