شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

بوڑولینڈ علاقائی کونسل (بی ٹی سی) کے لئے فنڈ کا میزان

Posted On: 13 DEC 2021 2:27PM by PIB Delhi

شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کی وزارت  کی طرف سے مرکزی اعانت والی کوئی اسکیم نافذ نہیں کی جا رہی ہے باوجودیکہ پچھلے تین برسوں میں1467.51 کروڑ روپے کا فنڈ  شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کی وزارت کی مختلف مرکزی سیکٹر اسکیموں کے تحت حکومت آسام کو جاری کیا گیا ہے۔

شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کی وزارت بوڑولینڈ علاقائی کونسل (بی ٹی سی) کو براہ راست فنڈ جاری نہیں کرتی باوجودیکہ وزارت نے آسام کی ریاستی حکومت کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حق میں بوڑولینڈ علاقائی کونسل کے لئے خصوصی پیکیج کے تحت فنڈ مہیا کئے ہیں۔ 750.00 کروڑ روپے کے اس پیکیج کے تحت 749.63 کروڑ روپے کے 65 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جن کے لئے گزشتہ تین برسوں کے دوران 3.85 کروڑ سمیت 714.24 کروڑ روپے دئیے گئے ہیں۔ اب تک 589.11 کروڑ روپے کے 54 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں اور بقیہ پروجیکٹ نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں۔

 

جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے وزارت براہ راست بوڑولینڈ علاقائی کونسل (بی ٹی سی) کو فنڈ فراہم نہیں کرتی۔ منظور شدہ پروجیکٹوں کے لئے آسام کی حکومت کو فنڈ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق ریاستی حکومت سے تمام مطلوبہ دستاویزات بشمول یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ، فیزیکل اور مالیاتی پیش رفت وغیرہ موصول ہو جانے پرجاری کئے جاتے ہیں۔

 

حکومتِ ہند، حکومت آسام اور بوڑو گروپوں (ابسو اور این ڈی بی ایف دھڑوں) کے درمیان 27.01.2020 کو ایک نئے تصفیہ نامے  پر دستخط کئے گئے ہیں۔ یہ تصفیہ نامہ دیگر باتوں کے علاوہ  یہ بتاتا ہے کہ حکومتِ آسام بی ٹی سی کے تحت علاقے کی خصوصی ترقی کے لئے تین سال کی مدت کے لئے سالانہ 250.00 کروڑ روپے مختص کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند اسی مدت کے لئے سالانہ 250.00 کروڑ روپے الگ سے دے سکتی ہے۔ اب تک ریاستی حکومت نے نومبر 2021 کے مہینے کے دوران  خصوصی ترقیاتی پیکج برائے بی ٹی سی کے تحت فنڈنگ ​​کےلئےبوڑولینڈ علاقائی کونسل کے ذریعہ تیار کردہ 265.00 کروڑ روپے کی لاگت والے تین پروجیکٹوں کی تجاویز بھیجی ہیں۔

 

یہ اطلاع شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب  جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔

***

ش ح ۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1781087) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Manipuri