وزارات ثقافت
سیاحت کی وزارت نے د یکھو اپنا دیش سیریز کے تحت مہاراشٹر کے ‘جیوترلنگم مندروں پر ویبنار’ کئے
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2021 7:19PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت دیکھو اپنا دیش کے اقدامات کے تحت سیاحت سے متعلق مختلف موضوعات اورعنوانات وغیرہ پر ویبنارس کااہتمام کررہی ہے۔
‘‘سیاحت کے75 مقامات ٹور گائیڈز کے ساتھ" کے تحت آج 11 دسمبر 2021 کو 'مہاراشٹر کے جیوترلنگم مندروں' کے موضوع پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ علاقائی سطح کے گائیڈ شری امیش نام دیو جادھو نے ویبنار پیش کیا۔
مہاراشٹر میں مقبول اور قابل احترام مذہبی اور روحانی مقامات کی ایک بڑی تعداد ہے جو بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔ ترمبکیشور (تریمبکیشورا)، بھیماشنکر، پرالی وائجنتھ، گرشنیسور اور اوندھ ناگناتھ مہاراشٹر ریاست کے ممتاز جیوترلنگ ہیں 12 جیوترلنگوں میں سے، ان میں سے سب سے زیادہ جنوب میں تاملناڈو کے رامیشورم میں واقع ہے جبکہ شمال میں یہ سب سے زیادہ شمالی اتراکھنڈ کے کیدارناتھ میں ہمالیہ میں واقع ہے۔
تریمبکیشور/ ترمبکیشور جیوترلنگم ناسک سے تقریباً 28 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے اور یہ ان چار جگہوں میں سے ایک ہے جہاں سنہستھ میلہ (کمبھ میلہ) منعقد ہوتا ہے جس میں پورے ہندوستان سے لوگ آتے ہیں۔ ناگارا طرز تعمیر میں سیاہ پتھر سے بنا یہ مندر ایک کشادہ کوٹ یارڈ میں واقع ہے۔شیولنگ کے اوپر سے پانی مسلسل بہہ رہا ہے۔ عام طور پر، شیولنگ کو چاندی کے ماسک سے ڈھانپا جاتا ہے اور تہوار کے موقعوں پر پانچ چہروں کے ساتھ سنہری ماسک کے ساتھ، ہر ایک پر سنہری تاج ہوتا ہے۔ مندر کی بناوٹ بہت خوبصورت ہے۔
بھیماشنکر مندر مہاراشٹر کے سہیادری پہاڑی سلسلوں میں ایک قدیم شیو مندر ہے جو پورے ہندوستان کے عقیدت مندوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے پونے ضلع میں واقع یہ ہندوستان کے اہم یاتری مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ دریائے بھیما کا منبع بھی ہے۔ یہ مندر شیو کے اس افسانے سے جڑا ہوا ہے جس نے تریپوراسورا کے شیطان کو مارا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ شیو نے بھیما کی شکل میں، دیوتاؤں کی درخواست پر، سہیادری پہاڑیوں کی چوٹی پر سکونت اختیار کی تھی ۔ مندر فن تعمیر کے ناگارا انداز میں بنایا گیا ہے۔ بھیماشنکر پونے سے تقریباً 110 کلومیٹر اور ممبئی سے 213 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
گرشنیشور جیوترلنگم اورنگ آباد میں واقع ہے، مندر کی تعمیر اہلیہ بائی ہولکر نے کروائی تھی۔ اسے گھشمیشور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔مندر کے نام کا شیو پران اور پدما پران سے پُران لٹریچر میں ذکر کیا گیا ہے، موجودہ مندر کا ڈھانچہ وہی ہے جسے رانی اہلیہ بائی ہولکر نے تعمیر کرایا تھا۔ یہ سرخ پتھر سے بنایا گیا ہے۔ مندر کا لنگا مشرق کی طرف ہے، دربار ہال 24 ستونوں پر مشتمل ہے جس میں بہت سے افسانوی اور بھگوان شیو کے بارے میں کہانیوں کے خوبصورت نقش و نگار کندہ ہیں۔ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ - ایلورا کے غار (گپھائیں) مندر سے بہت ہی قریب واقع ہیں۔
مہاراشٹر کے ہنگولی ضلع میں اوندا ناگناتھ 13ویں صدی کا ایک مندر ہے۔ اوندھا ناگناتھ کو بہترین جیوترلنگ سمجھا جاتا ہے۔ یہ پہلا یا 'آدھیا' لِنگا سمجھا جاتا ہے جسے پانڈووں نے نصب کیا تھا۔ ’ناگناتھ‘ کا مندر ہیماڈپنتی طرز پرتعمیر کیا گیا ہے اور اس میں شاندار نقش و نگار ہیں۔ مندر کو دیوگیری کےیادؤوں نے بنوایا تھا، مندر میں خوبصورت مجسمہ سازی کی گئی ہے، موجودہ مندر ایک قلعہ بند دیوار میں واقع ہے۔
پرالی ویجناتھ کے جیوترلنگم مندر کو ویدیا ناتھ بھی کہا جاتا ہے اور اس کی تزئین کاری رانی اہلیہ بائی ہولکر نے کروائی تھی۔ پتھروں کا استعمال کرتے ہوئے مندر ایک پہاڑی پر بنایا گیا ہے۔ مندر سطح زمین سے تقریباً 75سے80 فٹ کی بلندی پر ہے۔ مرکزی دروازہ مشرق کی طرف ہے اورچار مضبوط دیواروں سے گھرا ہوا مندر راہداریوں اور ایک صحن پر مشتمل ہے۔
12 جیوترلنگوں میں ، ان میں سے سب سے جنوب میں تملناڈو کے رامیشورم میں واقع ہے جبکہ سب سے شمالی حصہ اترکھنڈ کے کیدارناتھ میں ہمالیہ میں ہے۔ پرانوں کی بات کرتے وقت، مقدس شہر وارانسی کا ذکر ضروری ہے۔ یہ شہر دنیا کی قدیم ترین رہائشی آبادیوں میں سے ایک ہے، مقدس شہر وارانسی یا بنارس۔ مقدس دریائے گنگا کے کنارے آباد، یہ صدیوں سے عقیدتمندوں کو اپنی طرف متوجہ کر تارہا ہے اور بھگوان شیو کا مسکن مانا جاتا ہے،۔وارانسی کا شمار ملک کے سات مقدس شہروں میں ہوتا ہے۔ وارانسی کو ہندوستان کے تمام مقدس مقامات میں سب سے مقدس سمجھا جاتا ہے وارانسی یا بنارس کو کاشی بھی کہا جاتا ہے۔ کاشی وشوناتھ مندر کا موجودہ ڈھانچہ 1780 میں اندور کی رانی اہلیہ بائی ہولکر نے تعمیر کیا تھا۔
دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز نیشنل ای گورننس ڈیپارٹمنٹ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ساتھ تکنیکی شراکت میں پیش کی گئی ہے۔ ویبنار کے سیشنز اب
https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured پر دستیاب ہیں اورسیاحت کی وزارت کے تمام سرکاری سوشل میڈیا ہینڈلس پر بھی دستیاب ہیں۔ دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت ہندوستان کی گناگونیت پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔
اگلے ویبنار کے بارے میں جاننے کے لیے ہمیں فالو کریں:
Facebook - https://www.facebook.com/incredibleindia/
Instagram - https://instagram.com/incredibleindia?igshid=v02srxcbethv
ش ح۔ ش ر ۔ف ر
U.NO.14168
(रिलीज़ आईडी: 1780823)
आगंतुक पटल : 225