سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوں پر کئے جانے والے  ظلم وزیادتی کی روک  تھام کے لئے قومی ہیلپ لائن  14566


ہندی ، انگریزی اور علاقائی زبانوں  میں دستیاب اس ہیلپ لائن کا مقصد تفریق کو  ختم  کرنا اور  درج فہرست ذاتوں اور قبیلوں کے ارکان کو تحفظ فراہم کرنا ہے

اس ہیلپ لائن  تک  رسائی، ملک بھر میں کسی موبائل  یا  کسی  ٹیلی کام آپریٹر کے لینڈ لائن نمبر سے   ایک وائس کال کرکے  حاصل کی جاسکتی ہے

ہیلپ لائن سے کسی بھی شکایت  کے  ، ایف آئی آر کے طورپر  اندراج کو یقینی بنایا گیا ہے

Posted On: 12 DEC 2021 9:37PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کی وزارت نے ظلم وزیادتی کی روک  تھام کے لئے ایک قومی ہیلپ لائن شروع کی ہے ۔  یہ ہیلپ لائن ہندی ، انگریزی اور ریاستوں  و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی علاقائی زبانوں  میں  ملک بھر میں  ٹول فری  نمبر 14566 پر ہمہ وقت دستیاب  ہے۔

رسائی حاصل کرنے کا طریقہ :

اس ہیلپ لائن  تک  رسائی، ملک بھر میں کسی موبائل  یا  کسی  ٹیلی کام آپریٹر کے لینڈ لائن نمبر سے   ایک وائس کال کرکے  حاصل کی جاسکتی ہے۔یہ ہیلپ لائن  سیلف  سروس  پورٹل  پر مبنی  ایک ویب سائٹ کے طورپر بھی دستیاب ہے۔

اصل مقصد  :

ظلم وزیادتی  کی روک تھام سے متعلق  قانون  1989 کی مختلف شقوں اور  سماجی حقوق کے تحفظ  سے متعلق قانون  1955   کی مختلف شقوں کے بارے میں  بیداری لانا ، جن کا مقصد  تفریق کو ختم کرنا اور  سبھی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس ہیلپ لائن سے اس بات کی یقین دہانی ہوتی ہے کہ ہر شکایت   ایف آئی آر کے طور پر رجسٹر ہوتی ہے، راحت فراہم کی جاتی ہے ،  سبھی رجسٹرڈ شکایات  پر تحقیقات کی جاتی ہے اور   داخل کی گئی سبھی فرد جرم  پر عدالت  میں  فیصلے کے  لئے  مقدمہ چلایا جاتا ہے اور یہ سب کچھ قانون میں دئے گئے مقررہ وقت کے اندر اندر کیا جاتا ہے۔

شکایتوں کا نمٹارہ  :

پی او اے قانون 1989 اور پی سی آر قانون 1955  پر عمل درآمد نہ کئے جانے کے بارے میں  ،  متاثر /  شکایت کنندہ  / غیر سرکاری تنظیم سے موصولہ  ہر شکایت کے لئے  ایک نمبر جاری کیا جاتا  ہے۔ شکایات  کنندہ  یا غیر سرکاری تنظیمیں شکایت  کی  تازہ ترین صورتحال کے بارے میں  آن  لائن  جانکاری حاصل  کرسکتی ہیں۔

بیداری میں اضافہ :

کسی  بھی سوال کا جواب   آئی وی آر   یا آپریٹر کی طرف سے ہندی ، انگریزی اور علاقائی زبانوں  میں دیا  جاتا ہے۔

خود بہ خود عمل درآمد اور  رائے دینے سے متعلق  نظام :

پی او اے قانون  1989  اور پی سی آر قانون 1955  کی، متاثرہ سے  متعلق  ہر شق    پر گہری نظر رکھے جانے  اور  اس پر عمل درآمد  کو  ریاستوں   اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ،عمل درآمد  کرنے  والے حکام  کو   ریمائنڈر جاری کرکے   یقینی بناتی ہیں ۔ یہ ریمائنڈر  میسج  یا ای – میل کی شکل میں  بھیجے جاتے ہیں۔ اس ہیلپ لائن    پررائے دینے سے متعلق   ایک مستعد  نظام دستیاب کرایا گیا ہے۔

*************

ش ح۔اس۔رم

U-14 167

 



(Release ID: 1780814) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi