وزارت آیوش

مرکزی وزیرجناب سربانند سونووال نے ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کے 52ویں یونیورسٹی ہفتہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی


آیوش کی وزارت ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کیمپس میں ہربل گارڈن اور نرسری اور ایک ریسرچ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گی

Posted On: 12 DEC 2021 8:49PM by PIB Delhi

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج آسام میں ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کے 52ویں یونیورسٹی ہفتہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب  للکانت ناتھ، نامور مکے باز، اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والی اور ایم پی محترمہ ایم سی میری کوم کے علاوہ، دیگر معززین، طلباء اور عملے کے افراد  اس موقع پر موجود تھے۔

مرکزی وزیر نے یونیورسٹی کیمپس کے سرسبز و شاداب ماحول کی تعریف کی اور مختلف شعبوں میں ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کے طلباء کی کامیابیوں کی ستائش کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے ترجمے کی روایت، ہندوستان کے روایتی نظام طب کی سائنسی توثیق کے بارے میں بات کی اور اس پر بھی  کہ اس خطے کی مزید ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے شمال مشرق کی بھرپور حیاتیاتی تنوع کو کس طرح تلاش کیا جا سکتا ہے۔  وزیر  موصوف نے مزید کہا. ‘‘معیشت اور ماحولیات، انسانیت اور ٹیکنالوجی کو ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک ساتھ چلنا ہوگا۔’’

 

مرکزی وزیر نے اسپورٹس آئیکون ایم سی میری کوم کی اس بے مثال لگن کے لیے ان کی بہت تعریف کی۔ وزیر موصوف نے کہا ‘‘ایم سی میری کوم کا، تین بچوں کی ماں ہونے سے لے کر چھ عالمی چیمپئن شپ جیتنے تک ایک ایسا کارنامہ ہے جو کہیں اور نظر نہیں آتا۔  ان سے ہم  ہم سب کو ایک ترغیب ملتی ہے۔’’ یہ کہتے ہوئے کہ نوجوانوں کی طاقت   دراصل قوم کی تعمیری قوت ہے، مرکزی وزیر نے ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

مرکزی وزیر نے آج اپنی تقریر میں یونیورسٹی کے لیے ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا۔ وزیر موصوف نے کہا، ‘‘آنے والے دنوں میں، وزارت آیوش کی طرف سے ہربل گارڈن اور نرسری اور ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کیمپس میں ایک ریسرچ سینٹر کے قیام کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔’’

****************

(ش ح۔س ب۔ رض)

U NO:14164



(Release ID: 1780804) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi