وزارات ثقافت
وندے بھارتم شمالی زونل مقابلہ برائے 26 جنوری ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ جشن دلی میں منعقد ہوا
Posted On:
12 DEC 2021 6:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی:12 دسمبر،2021۔ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کو آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر منانے کی پہل کے طور پر وزارت دفاع اور وزارت ثقافت نے ملک کی مختلف ریاستوں سے ثقافتی پرفارمنس کا انتخاب کرنے کے لیے کل ہند وندے بھارتم ڈانس مقابلے کا انعقاد کیا۔
نئی دلی میں زونل سطح کے پروگرام کے چوتھے دور کے دوران 12 دسمبر کو شاہ آڈیٹوریم، راج نواس مارگ، سول لائنز میں کلاسیکی، لوک، قبائلی اور عصری شکلوں میں ہندوستان کے مالامال رقص، موسیقی، گانے محترمہ میناکشی لیکھی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت کے سامنے پیش کیے گئے۔ زونل سطح کا پہلا پروگرام 9 دسمبر2021 کو کولکاتہ میں منعقد ہوا اور دوسرے اور تیسرے درجے کے پروگرام ممبئی اور بنگلورو میں بالترتیب 10 اور 11 دسمبر 2021 کو منعقد ہوئے۔
اس تقریب میں شمالی زون کے مختلف حصوں سے ایک پلیٹ فارم پر رقص کی شکلوں کا امتزاج دیکھا گیا۔ ریاستی سطح کے مقابلوں میں تقریباً 400 رقاصوں کے ساتھ کل 27 کوالیفائیڈ گروپوں نے حصہ لیا جیسے مغربی زون کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں مثلاً ہماچل پردیش، پنجاب، چندی گڑھ، اتراکھنڈ، اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان دہلی اور جموں و کشمیر۔ حصہ لینے والے گروپوں نے کلاسیکی، لوک، قبائلی اور فیوژن جیسے مختلف رقص کے زمروں میں خصوصی طور پر کوریوگرافی کی اداکاری کی۔ پورے شمالی ہندوستان سے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ یہاں دیکھا گیا۔ پورے شمالی ہند سے پرجوش شرکت ہوئی اور فنکاروں نے دلکش پرفارمنس دی۔ تقریب کے حکم کے فرائض پرفارمنگ آرٹس کی مشہور شخصیات، یعنی محترمہ دھنرانی دیوی، محترمہ نلنی استھانہ، محترمہ کملینی استھانہ اور محترمہ کویتا دویدی نے انجام دیے۔
وندے بھارتم مقابلہ 17 نومبر کو ضلعی سطح پر شروع ہوا اور اس میں 323 گروپوں میں 3,870 سے زیادہ مقابلہ کرنے والوں نے حصہ لیا۔ ضلعی سطح پر اسکریننگ کو کلیئر کرنے والوں نے 30 نومبر 2021 سے ریاستی سطح کے مقابلے میں حصہ لیا۔ 4 دسمبر 2021 تک 5 دنوں کے عرصے میں ریاستی سطح کے مقابلے کے لیے 20 سے زیادہ ورچوئل ایونٹس منعقد کیے گئے۔
ریاستی سطح کے لئے 300 سے زیادہ گروپوں کا انتخاب کیا گیا جس میں 3000 سے زیادہ رقاص/شرکاء شامل تھے۔ اس طرح ایک ماہ تک ایونٹ نے تمام خواہشمندوں کو قومی سطح پر ایک مقام حاصل کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی اجازت دی۔
زونل سطح کے مقابلے کے لیے 200 سے زائد ٹیموں کے 2,400 سے زائد شرکاء کو مختصر فہرست میں شامل کیا گیا۔ اس راؤنڈ سے منتخب ٹیمیں اتوار، 19 دسمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے گرینڈ فنالے میں آگے بڑھیں گی۔ 26 جنوری 2022 کو راج پتھ، نئی دہلی میں منعقدہ یوم جمہوریہ پریڈ میں گرینڈ فائنل کے فاتح قرار دیے گئے ٹاپ 480 رقاص اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
زونل سطح کا مقابلہ وندے بھارتم کے آفیشیئل فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل کے ساتھ ویب سائٹ (vandebharatamnrityautsav.in) اور موبائل اپلی کیشن پر براہ راست دیکھا گیا۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 14150
(Release ID: 1780772)
Visitor Counter : 143