نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے مختلف بھارتی زبانوں کے درمیان ادبی تخلیقات کے ترجمے کے لیے فعال پہل قدمیوں کی اپیل کی


نائب صدر جمہوریہ نے بھارتی زبانوں میں جدید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا؛ان زبانوں میں سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات کو بہتر بنانے کا سجھاؤ پیش کیا

لوگوں کو اپنی مادری زبان میں بات چیت کرنے پر فخر کا احساس ہونا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ

فرد کی شناخت کو شکل دینے میں مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کیا

نائب صدر جمہوریہ نے پوٹّی شری رامولّو تیلگو یونیورسٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا

جناب نائیڈو نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ نمائش کا افتتاح کیا

Posted On: 12 DEC 2021 12:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12 دسمبر 2021:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج مختلف بھارتی زبانوں میں کلاسیکی ادبی تخلیقات کے ترجمے کی تعداد میں اضافے کے لیے فعال اور ٹھوس کوششوں کی اپیل کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے علاقائی بھارتی ادب کی مالامال وراثت کو عوام کی مادری زبانوں میں فراہم کرانے کے لیے ترجمے میں جدید تکنالوجی سے فائدہ اٹھانے  کا مشورہ دیا۔

جناب نائیڈو نے خصوصی طور پر شری کرشن دیواریہ کے ’آمکت مالیہ دا‘ جیسی کلاسیکی تخلیق کا دیگر بھارتی زبانوں میں ترجمہ کرنے میں پوٹّی شری رامولّو تیلگو یونیورسٹی جیسے اداروں کی ستائش کی۔ انہوں نے بھارت میں مختلف زبانوں کے استعمال کو محفوظ کرنے اور بڑھاوا دینے کے لیے ایسی یونیورسٹیوں سے اس طرح کی مزید کوششوں کی اپیل کی۔

تیلگو یونیورسٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے مختلف تحقیقی پہل قدمیوں کے توسط سے تیلگو زبان ، ادب اور تاریخ کو محفوظ رکھنے کے لیے یونیورسٹی کی عہد بستگی کی ستائش کی۔ انہوں نے آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی این ٹی راماراؤ کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے یونیورسٹی کے قیام کے لیے پہل قدمی کی تھی۔انہوں نے یونیورسٹی کو ترقی دینے اور تیلگو زبان و ثقافت کے کاز کو مزید آگے بڑھانے میں تلنگانہ کی ریاستی حکومت اور وزیر  اعلیٰ جناب کے چندرشیکھر راؤ کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ عالم کاری کے اثرات بڑے پیمانے پر مرتب ہوئے ہیں، نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ اس امر کی لازمی طور پر یقین دہانی کی جانی چاہئے کہ نوجوان اپنے ثقافتی وراثت سے رابطہ بنائے رکھیں۔ شناخت قائم کرنے اور نوجوانوں میں خوداعتمادی کو فروغ دینے میں زبان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ لوگوں کو اپنی مادری زبان میں بات کرنے پر فخر کا احساس ہونا چاہئے۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا مقصد بھارتی زبانوں کو فروغ دینا اور پرائمری تعلیم کو بچوں کی مادری زبان میں فروغ دینے کے لیے ترغیب فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لازمی طور پر اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی نصاب کے لیے بھی تعلیم کا وسیلہ مادری زبان ہی ہونی چاہئے۔

اس سلسلے میں، جناب نائیڈو نے یونیورسٹیوں سے بھارتی زبانوں میں جدید  تحقیق اور بھارتی زبانوں میں سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات میں بہتری لانے کا سجھاؤ پیش کرنے کی اپیل کی، جس سے کہ ان کی دور تک رسائی اور تعلیم کے میدان میں اس کے استعمال کو آسان بنایا جا سکے۔

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے شاعر اور نقاد ڈاکٹر کوریلا وٹّلاچاریہ  اور کوچّی پوڈی رقص کے ماہر جناب کلا کرشن کو ایوارڈ پیش کیے۔

بعد ازاں، جناب نائیڈو نے حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعہ یونیورسٹی میں منعقدہ ’ایک  بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی فوٹو نمائش کا افتتاح کیا۔ وزیٹرس بک میں لکھتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے تلنگانہ اور ہریانہ کی جوڑی دار ریاستوں کی ثقافت کو پیش کرنے میں مہتمم حضرات کی کوششوں کی ستائش کی۔ لوگوں کو نمائش میں حصہ لینے کے لیے ترغیب فراہم کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایسی پہل قدمیاں جوڑی دار ریاستوں کے مالامال  ثقافتی ورثے  کو فروغ دینے اور عوام کے درمیان آپسی روابط کو بڑھاوا دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی، ریاست تلنگانہ  کے پلاننگ بورڈ کے نائب چیئرمین جناب بی ونود کمار، تیلگو یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب تھنگیڈا کشن راؤ، رجسٹرارجناب بھٹو رمیش، طلبا، ملازمین اور دیگر افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14140


(Release ID: 1780668) Visitor Counter : 151