وزارت دفاع

گیا کے افسران کی ٹریننگ اکیڈمی سے  81 جنٹلمین کیڈٹ پاس آؤٹ ہوئے

Posted On: 11 DEC 2021 7:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 11  دسمبر       آج گیا میں 20 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) روایتی فوجی روپ  میں نظر آیا۔ آج  کے اس پریڈ میں ٹیکنیکل انٹری اسکیم (ٹی ای ایس)–38 کے 81 افسران بشمول دوست ممالک کے 09 افسران اور اسپیشل کمیشن آفیسرز کورس (ایس سی او)–47 کے 18 افسران شامل ہوئے۔ ایس سی او کورس میں 14 جنٹلمین کیڈٹ بھی شامل تھے جنہیں آسام رائفلز میں بطور افسر کمیشن فراہم کیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ، ٹی ای ایس – 44 کورس کے 60 جنٹلمین کیڈٹ ملٹری کالج آف الیکٹرانکس اینڈ مکینیکل انجینئرنگ، سکندرآباد، ملٹری کالج آف ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ، مہو اور کالج آف ملٹری انجینئرنگ، پنے میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے مختلف آرمی کیڈٹ ٹریننگ ونگ میں گئے۔ جنٹلمین کیڈٹس نے اپنی اسمارٹ اور ہم آہنگی والی ڈرل سے سب کو مسحور کر دیا۔

او ٹی اے، گیا کے کمانڈنٹ، لیفٹیننٹ جنرل جی اے وی ریڈی پریڈ کا جائزہ لینے والے افسر تھے۔

پاسنگ آؤٹ ٹیکنیکل انٹری اسکیم کورس میں میرٹ کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آنے سورڈ آف آنر کے اعزاز سے جنٹلمین کیڈٹ آدتیہ ونش آریہ کو نوازا گیا اور پاسنگ آؤٹ اسپیشل کمیشن آفیسرز کورس میں میرٹ کے لحاظ سے اول آنے پر سلور میڈل سے اکیڈمی کیڈٹ ایڈجوٹینٹ دھنیش اے وی کو نوازا گیا۔ گریز کمپنی کو بطور کمپنی بہترین مجموعی کارکردگی پر آٹم ٹرم 2021 کے لیے  چیف آف آرمی سٹاف بینر  سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل جی اے وی ریڈی نے نئے کمیشن حاصل کرنے والے  افسران پر زور دیا کہ وہ بے لوث، سرشار اور پیشہ ورانہ خدمات انجام دے کر اپنے ملک اور اپنےادارے کو قابل فخر بنائیں۔ انہوں نے علمی جنگجو ہونے کی اہمیت اور میدان جنگ میں در پیش بے شمار چیلنجوں کے لیے اختراعی ردعمل کی قیادت پر زور دیا تاکہ مخالفین کو پیچھے چھوڑ سکیں اور ان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ انہوں نے  تربیت حاصل کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے لڑائی کی تیزی سے بدلتے ہوئے طریقہ کار کے لیے خود کو اور اپنے زیر کمان فوجیوں کو ہم آہنگ کریں۔

پریڈ کا مشاہدہ کرنے والے قابل فخر والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل جی اے وی ریڈی نے کہا کہ وہ ان چند خوش نصیبوں میں سے ہیں جن کے بیٹوں کو مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کا موقع ملے گا جو دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہیں۔ اکیڈمی بھوٹان، سری لنکا، لاؤس اور ویتنام کے غیر ملکی جنٹلمین کیڈٹوں کو اپنی اپنی قومی فوجوں کے کامیاب فوجی لیڈر بننے کا اعزاز حاصل کرنے کے لیےمعیاری فوجی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ اکیڈمی میں ساتھی جنٹلمین کیڈٹس کے ساتھ دوستی، قوموں کے درمیان خیر سگالی پیدا کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-14139

 



(Release ID: 1780663) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Tamil