شہری ہوابازی کی وزارت

مدھیہ پردیش میں پانچ ڈرون اسکول قائم کیے جائیں گے: جیوترادتیہ ایم سندھیا


حکومت ہندکی وزارت شہری ہوابازی ، حکومت مدھیہ پردیش، فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) نے مشترکہ طور پر گوالیار ڈرون میلہ کا اہتمام کیا

ڈرون میلے میں ڈرون بنانے والوں، خدمات فراہم کرنے والوں، ڈرون میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور صارفین، خاص طور پر طلباء، کسانوں کی خصوصی دلچسپی

ڈرون، ڈرون ایپلی کیشن، خدمات، ان کے استعمال وغیرہ کی نمائش کے لیے 30 سے ​​زائد نمائشی اسٹالز لگائے گئے تھے

Posted On: 11 DEC 2021 9:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 11  دسمبر       گوالیار ڈرون میلے کا انعقاد آج حکومت ہند کی وزارت شہری ہوا بازی، حکومت مدھیہ پردیش، فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی)  نے گوالیار کے مادھو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس (ایم آئی ٹی ایس) میں مشترکہ طور پر کیا تھا۔ یہ آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریب کے تحت منصوبہ بند پروگراموں کے سلسلے کا حصہ ہے۔

یہ پروگرام ڈرون بنانے والوں ، خدمات فراہم کرنے والوں، ڈرون  میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور صارف برادریوں، خاص طور پر طلباء، کسانوں اور شہر کے عام لوگوں کا کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔اس  پروگرام میں ڈرون کی  نمائش، مظاہرے، ڈرون  مقابلے ، صنعت-صارف کے مابین  بات چیت اور لانچ شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ND50.jpg

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اورزراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندر سنگھ تومر اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ ڈرون میلہ گوالیار کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ اس کے ذریعہ ہم نئے انقلاب کے گواہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ڈرون ٹیکنالوجی دنیا کی معیشت میں اہم تبدیلیاں لائے گی۔وزیر موصوف نے کہا کہ  یہ فخر کی بات ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کو آگے بڑھانے میں مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OVM1.jpg

ڈائس پر موجود معززہستیوں میں شامل ہیں-

  • جناب  راجیو بنسل، سکریٹری، وزارت شہری ہوا بازی ، حکومت ہند
  • جناب امبر دوبے، جوائنٹ سکریٹری، وزارت شہری ہوا بازی، حکومت ہند
  • حکومت مدھیہ پردیش کے مختلف وزراء اور سینئر افسران
  • ڈاکٹر راجندر کمار، ڈائریکٹر، ایم آئی ٹی ایس گوالیار
  • جناب راجن لوتھرا، چیئرمین، ایف آئی سی سی آئی  ڈرون کمیٹی
  • جناب اجے سنگھ، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، سپائس جیٹ لمیٹڈ
  • جناب وویک شیجولکر، ممبر پارلیمنٹ، لوک سبھا

میلے میں شرکاء نے حسب ذیل پروگرام دیکھے

  • اسپائس ایکسپریس ڈرون ایئر لائنس پروگرام کا آغاز
  • سینٹر آف ایکسیلنس فار ڈرون ٹیکنالوجی کا افتتاح
  • صنعتی اکیڈمی کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایف آئی سی سی آئی  اور ایم آئی ٹی ایس کے درمیان مفاہمت نامے کا تبادلہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y6KQ.jpg

ڈرون، ڈرون ایپلی کیشنز، خدمات، ان کے استعمال وغیرہ کی نمائش کے لیے 30 سے زیادہ نمائشی اسٹال لگائے گئے تھے۔جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ، جنگل کاری، ٹیکہ /ادویات کی فراہمی، نگرانی وغیرہ سمیت  ڈرون پر مبنی مختلف ایپلی کیشن پر درج ذیل تنظیموں کے ذریعہ  12 مظاہرے  کیے گئے ۔

  • اسپائس ایکسپریس / تھروٹل ایرو اسپیس
  • ایسٹریا ایرو اسپیس
  • ماروت ڈرون
  • ڈرون منزل
  • ایس ایگری اڑان پرائیوٹ لمیٹیڈ
  • ایم پی ایس ای ڈی سی کی حمایت یافتہ او آر سی ٹیک الیکٹرانکس
  • بیسا سمٹ
  • اسکائی لین ڈرون ٹیک پرائیوٹ لمیٹیڈ
  • ایم پی ایس ای ڈی سی اور محکمہ محصولات، حکومت مدھیہ پردیش کے ذریعہ آرو بغیر پائلٹ کے نظام کو فروغ دیا گیا

پروگرام کے اختتام پر شرکاء اور نوجوانوں نے مختلف ڈرون کمپنیوں کے ذریعہ پیش کردہ ڈرون  قلابازی اور تیز رفتار ڈرون ریس کا لطف اٹھایا۔ پروگرام میں 10,000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-14137

 



(Release ID: 1780662) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi