صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ واریئرس (جنگجو) کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات
Posted On:
10 DEC 2021 4:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 دسمبر 2021/ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کووڈ انتظام میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں/جنگجوؤں کی فلاح و بہبود کو بہتربنانے کے لئے متعدد اقدام کئے ہیں۔اس سلسلہ میں اٹھائے گئے چند اقدامات میں شامل ہیں:
- 16 جنوری 2021 کو کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے مہم کے آغاز کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی پہلے ترجیحی گروپ میں سے شناخت کی گئی۔ ریاستی حکومتو/مرکز کے زیر انتظام علاقوں انتظامیہ سے بار بار تاکید کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کووڈ سے متعلق کامیں مصروف طبی پیشہ ور افراد کو مناسب طریقے سے ٹیکہ لگایا گیا ہے۔
- صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے صحت کی دیکھ بھال کرنےوالے کارکنان میں انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئے ریاستی حکومتوں کو انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول کے طریقوں سے متعلق رہنما خطوط فراہم کئے ہیں۔
- انتہائی خطرے کے ایکسپوزر کے لئے صحت کی دیکھ بھال کرنےو الے کارکنان کو ابتدائی طورپر ایک ہفتے کے لئے کورنٹائن مدت فراہم کی جاتی ہے اور اس کے بعد صحت کارکن کی صحت کی جانچ کے بعد مزید ایک ہفتے کی مدت کے لئے فیصلہ کیا جاتا ہے۔
- ایم او ایچ ایف ڈبلیو نے 18 جون 2020 نے سپریم کورٹ کی طرف سے رٹ درخواستوں کے بیچ میں جاری کردہ ہدایات کے مطابق 2005کے سیکشن 10 (2) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ریاستوں/ مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ےکہ کووڈ-19 سے متعلق ڈیوڈیز کے دوران ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر ورکرس کی تنخواہین وقت پر جاری کی جائیں۔
- صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے عملے کی تربیت کے محکمے کے مشاورت کے ساتھ ریاستی حکومتوں کو صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی کورنٹائن مدت کو ’ڈیوٹی پر‘ کے طور پر تسلیم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے
- صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ریاستوں/مرکز کے انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو صحت کی دیکھ بھال کے کورنٹائن کے لئے رہائش کی سہولیات کی فراہمی پر بھی ہدایت جاری کی ہے۔
- کووڈ -19کے تناظر میں وبائی امراض (ترمیمی) آرڈیننس 22 اپریل 2020 کو جاری کیا گیا۔ مزید یہ کہ اس آرڈی نینس کو پارلیمنٹ میں پاس کرانے اور نوٹی فائی کرانے کے لئے 29 ستمبر 2020 کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔ اس ترمیم کےذریعہ ہیلتھ کیئر سروس پرسنل (ایچ ایس پی ایس) کو تشدد کی کارروائی سے حفاظت اور سلامتی فراہم کی گئی ہے۔
- پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی) کے تحت جیون بیمہ کے فوائد (22.12 لاکھ صحت کی دیکھ بھال کرنے والون کو 50 لاکھ روپے ) فراہم کئے جاتےہیں: کووڈ سے لڑنے والے ہیلتھ کئیر ورکرس کے لئے انشورنس اسکیم: مذکورہ اسکیم کے تحت 21 اکتوبر 2021 سے مزید 180 دنوں کے لئے فوائد میں توسیع کردی گئ ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-14117
(Release ID: 1780543)
Visitor Counter : 140