وزارت دفاع

دفاعی افواج میں خواتین کی نمائندگی

Posted On: 10 DEC 2021 3:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10 دسمبر 2021/ دفاعی افواج میں خواتین کی نمائندگی حسب ذیل ہے۔

فوج

بحریہ

فضائیہ

0.59 فی صد (بشمول 1.08 فی صد)

6 فی صد

1.08 فی صد

 

 

 

 

 

*اعدادوشمار صرف خواتین افسران کے حوالے سے ہیں کیونکہ خواتین کو اس وقت افسر کی سطح پر شامل کیا گیا ہے۔

17 فروری 2020 کے  سپریم کورٹ کے حکم کے بعد، خواتین افسران کو ہندستانی فوج کے 10 مسلح فوج  /سروسز میں مستقل کمیشن دیا  جارہا ہے جس کے ساتھ وہ شارٹ سروس کمیشنڈ مرد افسران کے ساتھ معیار کی ضرورت (کیو آر) کو پورا کریں۔ خواتین افسران کو بھی جون 2021 سے آرمی ایوی ایشن کور میں پائلٹ کے طور پر  شامل کیا جارہا ہے۔

حکومت نے ملٹری پولیس کی کور میں مرحلہ وار 1700 خواتین کے اندراج کی منظوری دی ہے۔ خواتین کی شمولیت کا آغاز 2020  سے ہوا ہے۔ خواتین ملٹری پولیس اہلکاروں کی پہلی کھیپ نے اپنی تربیت مکمل کرکے یونٹوں کو رپورٹ کردی ہے۔

دفاعی افواج نے این ڈی اے میں خواتین امیدواروں کے لئے داخلہ کھول دیا ہے۔ جس سے لڑکیوں کو جولائی 2022 کے بعد سے این ڈی اےکے داخلے کے امتحانات میں شرکت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پہلے بیچ کے لئے تحریری امتحان 14 نومبر 2021 کو منعقد کیا گیا ہے۔

ہندستانی فضائیہ  (اے آئی ایف) خواتین سمیت نوجوانوں کو اے آئی ایف میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لئے انڈکشن پبلسٹی  کے مختلف اقدامات اٹھاتی ہے۔ براہ راست رابطہ پروگرام، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا جیسے ماڈیولز کا استعمال بڑےپیمانے پر  اے آئی ایف کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور طلبا کو اندراج کے مختلف طریقوں کے بارے میں تعلیم دینے کے لئے کیا جاتا ہے۔

 

 

ہندستانی بحریہ میں خواتین افسران کو جنگی جہازوں پر تعینات کیا جاتا ہے۔ اس وقت 29 خواتین افسران جہازوں پر  تعینات ہیں۔ 2019 تک، خواتین افسران کو صرف ساحل پر مبنی ہوائی جہاز کےلئے پائلٹ اور آبزرور کے طور پر  کمیشن دیا جارہا تھا۔ تاہم خواتین کو مرد، افسران کے برابر ملازمت دینے کے لئے خواتین افسران کو بھی 2020 سے شروع ہونے والے ماہر مبصر  کے طور پر ہیلی کاپٹروں میں تعینات کیا گیا ہے۔ 2020 سے خواتین افسران کے لئے  پرووسٹ اسپیشلائزیشن کا آغاز  کردیا گیا ہے اور پہلی خاتون پرووسٹ   افسر مارچ 2021 میں آرمز کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد اسپیشلائزیشن میں شامل ہوئی ہیں۔

ریموٹلی پائلٹیڈ ایئرکرافٹ سلسلہ خواتین افسران کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ پہلی خاتون افسر نے مارچ 2021 میں آر پی اے سکواڈرن میں  شمولیت اختیار کی ہے۔ ایک خاتون افسر کو جون 2020 میں اے ڈی اے ، ماسکو کے طور تعینات کیا گیا ہے۔ خاتون  آبزرور افسر کو ستمبر 2020 میں مالدیپ میں ایک  سال کی مدت کے لئے ایک خاتون ڈونئیرایر کریو کے حصے  کےطور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ خواتین افسران کو بھی موبائل ٹریننگ ٹیموں اور دیگر غیر ملکی تعاون کی مصروفیات کے حصے کے طور پر  کم مدت کے لئے بیرون ملک تعینات کیا جاتا ہے۔

افسران کو برعکس ، تمام ملاحوں کی شاخیں اسپیشلائزیشن کے مطابق  سمندری سفر کرتے ہیں اور جہازوں پر خدمت کرتے ہیں۔ جہاز پر جہاز، اہلکار، (دونوں افسران اور ملاح) کھلے  ڈبلیو سی/ غسل کےنظام کے ساتھ قریب رہتے  ہیں لہذا  خواتین کی شمولیت صرف صنفی خصوصی انفراسٹرکچر کی دستیابی تک محدود ہے۔

یہ جانکاری رکشا راجیہ منتری جناب اجے   بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب  بھولا سنگھ کے تحریری  جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-14087



(Release ID: 1780373) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Bengali , Tamil