ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے اسٹیشنوں کے فروغ کا پروجیکٹ

Posted On: 10 DEC 2021 3:38PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلویز  متعدد اسٹیشنوں پر جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے جدید کاری کا کام کر رہا ہے۔ مغربی وسطی ریلوے کے رانی کملا پتی اسٹیشن اور مغربی ریلوے کے گاندھی نگر کیپٹل اسٹیشن کو فروغ دے کر کھول دیا گیا ہے۔

 

ان دو اسٹیشنوں کے تجربے کی بنیاد پر دیگر اسٹیشنوں کی جدت کاری کی جا رہی ہے۔

 

ریلوے کی وزارت مختلف  ماڈل کے تحت ریلوے اسٹیشنوں کے فروغ کی فنڈنگ کے امکانات تلاش کر رہی ہے۔

 

اسٹیشنوں کی تعمیر کے لئے مقررہ میعادابھی نہیں  بتائی جا سکتی، کیونکہ اسٹیشنوں کے فروغ کا پروگرام پیچیدہ نوعیت کا ہے اور تفصیلی تکنیکی و اقتصادی مطالعات اور مختلف قانونی منظوریوں کا متقاضی ہے۔

 

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

****************************

U-14076

ش ح-ع س-ک ا

 


(Release ID: 1780326)
Read this release in: English , Tamil