خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
آنگن واڑی ورکروں کی بھرتی کے لیے معیار
प्रविष्टि तिथि:
10 DEC 2021 4:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 دسمبر 2021: آنگن واڑی خدمات ، مرکز کے زیر سرپرستی ایک اسکیم ہے جو ریاستی حکومتوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے۔ آنگن واڑی ورکرس کی بھرتی بھی متعلقہ ریاستی حکومت نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے کے انتظامیہ کے ذریعے کی جاتی ہے۔ رہنما خطوط کے مطابق ، اسکیم کے تحت آنگن واڑی ورکرس کا تعلق مقامی گاوں سے ہونا چاہیے اور ان کا انتخاب ریاستی حکومت نیز مرکز کے انتظام علاقے کے انتظامیہ کی جانب سے تشکیل کردہ انتخابی کمیٹی کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔آئی سی ڈی ایس براڈ مشن فریم ورک کے مطابق آنگن واڑی ورکروں (اے ڈبلیو ڈبلیو) اور آنگن واڑی مددگاروں (اے ڈبلیو ایچ) کو بھرتی کرنے کے لیے کم سے کم مجوزہ اہلیت میٹرک پاس ہے اور اس کے لیے عمر کی حد 18 سے 35 سال کی ہے۔
آنگن واڑی ورکروں اور مددگاروں کو ، حکومت ہند کے ذریعےطے کردہ مشاہرہ ماہانہ بنیادوں پر ادا کیا جاتا ہے جو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یکساں ہے۔مرکزی اے ڈبلیو سی نے آنگن واڑی ورکروں کو 4500 روپئے ماہانہ اعزازیہ دیا جاتاہے۔ چھوٹے اے ڈبلیو سی کو 3500 روپئے ماہانہ اور اے ڈبلیو ایچ کو 2250 روپئے ماہانہ ادا کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، کارکردگی سے منسلک 250 روپئے ماہانہ کی ترغیب اے ڈبلیو ایچ جبکہ اے ڈبلیو ڈبلیو کو 500 روپئے کی ماہانہ کی کارکردگی سے منسلک ترغیب ادا کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے بھی ان کارکنوں کو ، اپنے وسائل میں سے اضافی مالی مراعات نیز اعزازیہ ادا کر رہے ہیں۔
آنگن واڑی ورکرس (اے ڈبلیو ڈبلیو) اور آنگن واڑی مددگاروں (اے ڈبلیو ایچ)، کو اعزازی کارکن ہونے کے ناطے، حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً طے کردہ ماہانہ مشاہرہ ادا کیا جاتا ہے۔ آنگن واڑی وکروں کی تنخواہ میں ، فی الحال اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھامیں خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.14084
(ش ح - اع - ر ا)
(रिलीज़ आईडी: 1780284)
आगंतुक पटल : 169