بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں میں، تکنیکی اختراعات کو فروغ دینے کے لیے، چھ ٹیکنالوجی انوویشن پلیٹ فارمز کا آغاز
Posted On:
10 DEC 2021 3:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 دسمبر 2021: بھاری صنعتوں کی وزارت نے 2 جولائی 2021 کوویب پر مبنی چھ ٹیکنالوجی اختراعی پلیٹ فارمز کا آغاز کیا تاکہ بھاری صنعتوں میں تکنیکی اختراعات کو فروغ دینے کے لیے صنعت اور اکیڈمیا کو اکٹھا کیا جا سکے۔ وہ صنعتوں کو درپیش تکنیکی مسائل کے لیے، تعلیمی اور تکنیکی افرادی قوت کے وسیع پول سے بہترین حل تلاش کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
چھ پلیٹ فارمز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
(i) ٹیک نویئس کو آٹوموٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا (اےآراےآئی) نے آٹو موٹیو سیکٹر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قائم کیااور اسے برقرار رکھ رہی ہے۔ (https://technovuus.araiindia.com)
(ii) سن رچنا، بجلی کے شعبے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بی ایچ ای ایل کے ذریعہ قائم اور برقرار رکھا گیا ہے۔(http://sanrachna.bhel.in)
(iii) درشٹی کو سنٹرل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ٹی آئی)، بنگلور کے ذریعہ قائم اور برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ کیپٹل گڈز سے وابستہ مختلف ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔(http://www.drishti.cmti.res.in)
(iv) ایسپائیر کوآٹوموٹیو ٹیکنالوجیز کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بین الاقوامی مرکز برائے آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (ؤئی سی اے ٹی) کے ذریعے قائم اور برقرار رکھا گیا ہے۔ (http://www.aspire.icat.in)
(v) کائیٹ کو اے ایم ٹی ڈی سی-آئی آئی ٹی مدراس نے روبوٹکس اور ورچوئل رئیلٹی، مشین ٹولز پر فوکس کرتے ہوئے ترتیب دیا اور اس کی دیکھ بھال کی۔ (https://kite.iitm.ac.in)
(vi) سرج کوایچ ایم ٹی ایم ٹی ایل لمیٹڈ- آئی آئی ایس سی بنگلور کے ذریعہ قائم اور برقرار رکھا گیاہے۔ یہ ایک ٹیکنالوجی انوویشن پلیٹ فارم ہے جو مشین ٹولز سیکٹر پر مرکوز ہے۔(http://www.surgeindia.in)
یہ معلومات، آج راجیہ سبھا میں، بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے، ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.14080
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1780221)
Visitor Counter : 132