وزارتِ تعلیم
طالبات کے تکنیکی تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کےلیے اے آئی سی ٹی ای کے تحت اسکالرشپ اسکیم
Posted On:
08 DEC 2021 5:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 ، 2021/ تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاس سرکار نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ طالبات کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کہ وہ تکنیکی تعلیم حاصل کریں، تکنیکی تعلیم کی آل انڈیا کونسل اے آئی سی ٹی ای ، اسکالرشپ اسکیم اے آئی سی ٹی ای پرگتی اسکالرشپ اسکیم پر 15-2014 سے عمل درآمد کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 50 ہزار روپے سالانہ کی رقم ، مندرجہ ذیل طریقۂ کار کے مطابق منتخبہ طالبات کو دی جاتی ہے۔
- اُن طالبات کو جو ڈگری / ڈپلومہ سطح کے کورس کے دوسرے سال کے ، ڈگری / ڈپلومہ سطح کے پہلے سال میں ، اے آئی سی ٹی ای سے منظور شدہ اداروں میں بعد میں داخلہ دیا جاتا ہے۔
- کسی کنبے کی زیادہ سے زیادہ دو لڑکیوں کو۔
- جس کنبے کی سالانہ مجموعی آمدنی 8 لاکھ روپے سے کم ہو۔
- 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سالانہ 10000 اسکالرشپس (ڈپلومہ کے لیے 5000 اور ڈگری کے لیے 5000)
- بقیہ 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سبھی اہل طالبات (جس میں شمال مشرقی خطہ، جموں و کشمیر وغیرہ شامل ہے)
- درج فہرست قبیلوں اور درج فہرست ذاتوں کے لیے 7 اعشاریہ 5 فیصد ریزرویشن اور او بی سی امیدواروں / درخواست دہندگان کے لیے 27 فیصد ریزرویشن۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –13969
(Release ID: 1780159)