بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانی درجے کی تجارت کو شروع کرنے کے لیے مراعات

Posted On: 09 DEC 2021 4:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 09 دسمبر 2021:

کمپنیوں کا فروغ اور ترقی ریاستی حکومتوں کے دائرہ کار میں آتا ہے، تاہم مرکزی حکومت ملک میں چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانی درجے کے تجارتی اداروں کی ترقی کے لیے مختلف اسکیموں، پروگراموں اور پالیسی اقدامات کے ذریعے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد کرتی ہے۔  ادیم رجسٹریشن، وزارت کی اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے اور ریزروبینک کے ترجیحی شعبے کے قرض کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لیے  پیشگی شرط ہے ۔3 دسمبر 2021 تک کل ادیم رجسٹریشن (1.47 بجے تک) 60 لاکھ سے زیادہ  ہے۔

ملک میں ایم ایس ایم ای شعبے کی مدد کے لیے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت حکومت نے متعدد حالیہ اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سے چند حسب ذیل ہیں:

  1. ایم ایس ایم ایز کے لیے  20 ہزار کروڑ روپے کا قرض ۔
  2. ایم ایس ایم ایز سمیت کاروبار کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے کا  کولیٹرال فری آٹومیٹک قرض (ای سی ایل جی ایس کے تحت موجودہ  مجموعی گارنٹی کی حد 3 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر 4.5 لاکھ کروڑ ہوگئی ہے۔)
  3. ایم ایس ایم ای خود کفیل بھارت فنڈ کے ذریعے 50 کروڑ روپے کی ایکویٹی شرمایہ کاری۔
  4.  ایم ایس ایم ایز کی درجہ بندی کے نئے نظرثانی شدہ معیار ۔
  5. ایز آ ف ڈوئنگ بزنس کے لیے ‘‘ادیم رجسٹریشن’’ کے ذریعے ایم ایس ایم ایز کا نیا رجسٹریشن۔
  6.  2 ہزار کروڑ روپے تک کی خریداری کےلیے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی  نے  یکم جون 2020 کو آن لائن پورٹل ‘‘چمپئنس ’’کی شروعات کی تھی۔ یہ پورٹل شکایتوں کے ازالہ اور ایم ایس ایم ایز کی ہینڈ ہولڈنگ سمیت ای گورنرس کی مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دیں۔

*********************

 

(ش ح ۔  ع ح ۔ ت ع)

U-14063



(Release ID: 1780082) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Tamil