کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
طبی آلات کے گھریلو مینو فیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے پروڈکشن مربوط ترغیب
( پی ایل آئی) اسکیم کے تحت منظوری دی گئی
Posted On:
09 DEC 2021 2:59PM by PIB Delhi
بھارت میں طبی آلات سازی کاشعبہ منجملہ دیگر وجوہات کے مسابقتی معیشتوں سمیت، بہت حد تک مینوفیکچرنگ کی عدم اہلیت کی قیمت کا شکار ہے کیونکہ کافی بنیادی ڈھانچہ، گھریلو سپلائی سلسلے اور ضروری سازو سامان کی کمی ہے ۔ اسی طرح مالیات کی بلند قیمت بجلی کی ناکافی دستیابی، ڈیزائن کی محدود صلاحتیں، تحقیق و ترقی( آر اینڈ ڈی) اور ہنر کی ترقی پر کم توجہ وغیرہ۔
گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور طبی آلات سازی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کی غرض سے دوا سازی کے محکمے نے سال 2021-2020 سے 2027-2028 کی مدت کے لئے مجموعی مالیات تخمینہ جاتی اخراجات 3,420 کروڑ روپے کے ساتھ ایک پروڈکشن مربوط ترغیب(پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز کیا تھا ۔ جس کا مقصد طبی آلات کے گھریلو طور پر آلات سازوں کے لئے ہموار راہ کو یقینی بنانا اور طبی آلات کے گھریلو مینو فیکچرنگ کو فروغ دینا ہے۔
اس اسکیم کے تحت پہلے دور میں 23 درخواست گزاروں سے 28 درخواستیں موصول ہوئیں ۔ جس میں سے13 درخواست گزاروں کو کمپنیوں کے ذریعہ 798.93 کروڑ روپئے کی پرعزم سرمایہ کاری کے ساتھ منظوری دی گئی اور تقریباً 3,812 افراد کے لئے متوقع روزگار پیدا کئےگئے۔
چونکہ کچھ مصنوعات کے لئے چند سلاٹ خالی رہ گئے تھے اس لئے دوبارہ درخواستیں طلب کی گئیں۔ جن کے جمع کرنے کی تاریخ 31.08.2020 تھی۔کل 14 درخواستیں موصول ہوئیں۔
با اختیار کمیٹی کی نویں میٹنگ میں جو 25.11.2021 کو منعقد ہوئی اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق تمام درخواستوں پر غور کرنے کے بعد مندرجہ ذیل درخواست گزاروں کی درخواستوں کو منظوری دی گئی:
نمبرشمار
|
درخواست گزار کا نام
|
اہل مصنوعات کا نام
|
پر عزم سرمایہ کاری
( کروڑ روپئے میں)
|
ہدف سگمنٹ 2- ریڈیولوجی اور امیجنگ طبی آلات( دونوں ایبونائزنگ اور غیر ایپو نائزنگ ریڈیشن مصنوعات) اور نیوکلیئر امیجنگ آلات۔
|
1
|
محترم/ محترمہ۔ فلپس گلوبل بزنس سروسیز ایل ایل پی
|
ایم آر آئی کوئلس
|
103.46
|
ہدف سگمنٹ 3- بے ہوشی کی دوا اور قلبی تنفس سے متعلق طبی آلات جس میں قلبی تنفس کی قسم اور گردے سے متعلق طبی آلات شامل ہیں۔
|
1
|
محترم/ محترمہ ۔ الائیڈ میڈیکل لمٹیڈ۔
|
بے ہوشی کی دوا سے متعلق ورک اسٹیشن بے ہوشی کی دوا سے متعلق یونٹ گیس صفائی کرنے والے۔ بے ہوشی کی دوا سے متعلق کٹس، ماسک۔ بے ہوشی کی دوا سے متعلق ویبورائزر یونٹ، بے ہوشی کی دوا سے متعلق وینٹیلٹر یونٹ، مشینی خارجی دیفیبریلیٹر (اے ای ڈی)، آکسیجن مرتکز اور دوسری مصنوعات مائی۔ فیسک دیفیبریلیٹر، انفیوزن پمپ، سرنج اور والو میٹرک، انتہائی نگہداشت والے وینٹیلینٹر، ملٹی پیرا میٹر مانیٹر اور سکشن مشین۔
|
22.89
|
2
|
محترم/ محترمہ ڈیک ماؤنٹ الیکٹرانکس لمٹیڈ
|
بے ہوشی کی دوا سے متعلق یونٹ وینٹیلٹرس
|
10.00
|
3
|
|
ڈائیلزر اور آکسیجن کنسنٹریٹزس
|
4.50
|
ہدف سگمنٹ4- تمام طرح کی جوڑوں کی تبدیلی جس میں قابل تبدیل الیکٹرانک آلات شامل ہیں۔
|
|
1
|
محترم/ محترمہ میریل ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمٹیڈ
|
کولھے کی تبدیلیاں، گھٹنے کی تبدیلیاں اور دوسرے پروڈکٹ ٹراما ایمپلانٹ۔
|
30.03
|
2
|
محترم/ محترمہ میریل لائف سائنسیز پرائیویٹ لمٹیڈ
|
دل کا وال۔ اسٹینٹ اور پی ٹی سی اے بیلون کیتھٹر
|
35.06
|
3
|
محترم/ محترمہ انویژن سائنٹفک پرائیویٹ لمٹیڈ
|
اسٹینٹ اور پی ٹی سی اے بیلون کیتھٹر
|
48.73
|
4
|
محترم/ محترمہ بائیو انڈیا انٹرنیشنل ٹیکنالوجیزپرائیویٹ لمٹیڈ
|
درگ ایلیٹونگ اسٹینٹ ، اور درگ الیوٹنگ بیلون
|
5.37
|
ان 8 فیکٹریوں کے قیام سے مجموعی طور پر 260.40 کروڑ روپے کی بذریعہ کمپنیاں سرمایہ کاری ہوگی اور تقریباً 2,599 روزگار پیدا ہوں گے۔ تجارتی مصنوعات کی شروعات مجوزہ طور پر یکم اپریل 2023 سے اور آگے سے ہوگی۔
اسی کے ساتھ دونوں راؤنڈ کے تحت منظور شدہ درخواستوں کی مجموعی تعداد 21 درخواست گزار ہیں اور 1,059.33 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی اور تقریباً 6,411 روزگار پیدا کئے گئے۔ ان فیکٹریوں کا قیام طبی آلات سازی کے شعبے میں خاص سگمنٹ میں بڑی حد تک ملک کو خودکفیل بنائےگا۔
****************
(ش ح۔ا ک۔ رض)
14041U NO:
(Release ID: 1780077)
Visitor Counter : 189