شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت صنعت کاروں کے لئے نارتھ ایسٹرن ڈیولپمنٹ فائنینس کارپوریشن لمیٹیڈ (این ای ڈی ایف آئی) ایٹانگر برانچ میں کاروباری کانفرنس کا اہتمام کیا
Posted On:
10 DEC 2021 12:49PM by PIB Delhi
این ای ڈی ایف آئی ایٹا نگر برانچ نے اروناچل پردیش کے پاپوم پیر ضلع کے ایٹانگر میں سول سکریٹرییٹ کے نزدیک ہوٹل سو-پنسا میں ایک کاروباری کانفرنس کا اہتمام کرکے بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو ’’ منایا۔ کانفرنس میں 27 باصلاحیت صنعت کاروں نے شرکت کی۔
کانفرنس کے دوران صحت ، چائے، ہینڈلوم، دستکاری صنعت سے متعلق نئی شامل کی گئیں این ای ڈی ایف آئی اسکیموں اور خودروزگار پیشہ ورانہ کاروباری قرض اسکیم کے علاوہ کم شرح سود پر زور دیے جانے کے ساتھ این ای ڈی ایف آئی کی مختلف قرض والی مصنوعات اور این ای ڈی ایف آئی کی سرگرمیوں پر ایک پرزنٹیشن پیش کیا گیا۔
اروناچل پردیش سرکارکے صنعت کے محکمہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر جناب گولی انگو نے شمالی مشرقی صنعت ترقی اسکیم (این ای آئی ڈی ایس ) اور این ای آئی ڈی ایس کے تحت ترغیبات کے تحت مختلف اسکیموں کو اجاگر کیا۔ انہیں اس کانفرنس میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
شرکا کو اس بات کی جانکاری دی گئی کہ کس طرح بی ایم ، این ای ڈی ایف آئی ایٹانگر کے ذریعہ بینک مالیہ کے وصولی کے پہلووں اور سیکورٹی سمیت قرض کے دستاویز کے طریقہ کار کے لئے اپلائی کیا جائے۔ انہیں بک کیپنگ، احتساب کیے گئے مالی اسٹیٹمنٹس اور بنکنگ کے صحت مند لین دین کی اہمیت کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا ۔
اجلاس صنعت کاروں کے سوال نامہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جس کا این ای ڈی ایف آئی ایٹانگر برانچ کی طرف سے جواب دیا گیا۔ شرکا نے ریئل اسٹیٹ پروجیکٹس، ریستوراں اور چھوٹی تجارت سے متعلق پروجیکٹوں میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔
************
ش ح۔ ش ر ۔ م ص
(U: 14068)
(Release ID: 1780070)
Visitor Counter : 149