وزارت سیاحت
حکومت نے ، ساحلی سرکٹ کے تحت اور کروز سیاحت کے فروغ کے لئے کئی پروجیکٹوں کی شروعات کی ہے: جی کشن ریڈی
Posted On:
09 DEC 2021 5:15PM by PIB Delhi
خاص جھلکی:
ساحلی سرکٹ کی شناخت سودیش درشن اسکیم کے تحت ترقی کرنے کے لئے منتخب 15 تھی میٹک سرکٹ میں سے ایک کے طورپر کی گئی ہے۔
سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کروز سیاحت کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے سیاحت کی وزارت نے کروز سیاحت کو جھروکہ سیاحت پروڈکٹس میں سے ایک کے طورپر شناخت کی ہے۔ ٹورسٹ مقامات کی ترقی اور فروغ کے علاوہ پروڈکٹس ( مصنوعات ) نیز کروز سیاحت کی ترقی اور ان کی تشہیر کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی سرکار اور مرکز کے زیر انتظا م علاقے کی انتظامیہ کی ہے ۔ البتہ سیاحت کی وزارت سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے مرکز ی ایجنسیوں کو امداد کی اسکیم کے تحت مکمل تجاویز حاصل ہونے پر دریاؤں کے ساتھ کروز سیاحت اور کروزنگ سمیت سیاحت کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کو مرکزی مالی امداد فراہم کرتی ہے۔
اس کے علاوہ سیاحت کی وزارت نے سودیشی درشن اسکیم کے تحت ترقی کرنے کے لئے منتخب 15 تھیمیٹک سرکٹ میں سے ایک کی ساحلی سرکٹ کے طورپر شناخت کی ہے اور مختلف سیاحتی پروجیکٹوں کے لئے مختلف ریاستی سرکاروں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے، جس میں کروزسیاحت سے متعلق حصے بھی شامل ہوسکتے ہیں ، جنہیں ہرسال ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صلاح ومشورےسے اہمیت دی جاتی ہے ، جو فنڈ کی دستیابی اہم ترجیح اور اسکیم کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔
مذکورہ باتوں کے علاوہ بندرگاہوں ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ساگر مالا کو بھی نافذ کیا ہے، جو ایک قومی پروگرام ہے اور جس کا مقصد 7500 کلومیٹر لمبی ساحلی پٹی اور 14500 کلومیٹر ممکنہ آبی گزرگاہوں کی صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ساگر مالا پروگرام کے آئی ڈبلیو ٹی ستون اور ساحلی جہاز رانی کے تحت ایسے بہت سے پروجیکٹس شامل ہیں ، جو خاص طورسے کروز مسافر ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
بھارت سرکار نے کروڑسیاحت / ساحلی سرکٹ سے متعلق ا ٓندھرا پردیش کی ریاست میں حسب ذیل پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
سیاحت کی وزارت ،سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیم کے لئے مرکزی ایجنسیوں کو امداد ۔
|
پروجیکٹ
|
منظور کی رقم کروڑروپے میں
|
وشاکھا پٹنم بندرگاہ کے باہری حصے میں چینل برتھ علاقے میں کروز کم کارگو ٹرمنل کی تعمیر
|
38.50
|
سودیشی درشن اسکیم ساحلی سرکٹ
|
i)
|
کانکی ناڑہ کی ترقی – ہوپ آئی لینڈ – کورنگا وائلڈ لائف سینکچری – پاسرلاپڈی – ادور – ایس یانم- کوٹی پلی
|
67.84
|
ii)
|
نیلور – پولی کٹ جھیل ابلا مڈگو پانی جھرنا نیلا پٹو - کوتھکودورو - مائی پڈو - رماتیرتھم –اسکا پلی
|
49.55
|
بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت
ساگر مالا
|
پروجیکٹ
|
منظور کی رقم ( کروڑروپے میں)
|
وشاکھا پٹنم بندرگاہ ٹرسٹ کے باہری حصہ میں چینل برتھ کروز ٹرمنل برتھ اور ٹرمنل عمارت کی تعمیر
|
96.05
|
*************
ش ح۔ح ا۔رم
U-14057
(Release ID: 1780018)
Visitor Counter : 172