مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
مثالی کرایہ داری قانون ، کرایہ داروں اور مالک مکان ،دونوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرکے کرایہ کے مکانوں کو فروغ دے گا
Posted On:
09 DEC 2021 2:35PM by PIB Delhi
مکانات اورشہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی کابینہ نے 2 جون 2021 کو مثالی کرایہ داری قانون ( ایم ٹی اے ) کو منظوری دے دی ہے اور یہ قانون 7 جون 2021 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سرکولیٹ کردیا تھا تاکہ نئے قانون کو نافذ کرکے یا موجودہ کرایہ کے قوانین میں مناسب ترمیم کے ذریعہ مستقبل کی کرایہ داریوں کے لئے اپنایا جاسکے ۔
مثالی کرایہ داری قانون کا مقصد ایک موثر اورشفاف طریقے سے مکانوں کے کرایہ داری کو منضبط کرکے مالک مکان اورکرایہ داروں کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کرنے کے علاوہ اسے متوازن کرکے کرایہ کے مکانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس سے تنازعہ کو تیزی سے حل کرنے کے طریق کار فریم ورک فراہم کرکے ملک بھر میں کرایہ کی مارکیٹس کے معاملے میں قانونی فریم ورک کی اوور ہالنگ میں بھی مدد ملے گی اور توقع ہے کہ اس سے کرایہ کے مکان میں نجی شرکت کو بھی پُر کرنے کا موقع ملے گا۔
مثالی کرایہ داری قانون کو حتمی شکل دیتے وقت سبھی ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں سے صلاح ومشورہ کیا گیا تھا۔ قانون کے مسودے پر ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی رائے اورتجاویز کا بھی باقاعدہ تجزیہ کیا گیا تھا اور پھر حتمی مسودے کو مناسب طورپر شامل کرلیا گیا تھا۔ کرایہ داری قانون ایم ٹی اے ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شہری اوردیہی علاقوںمیں قابل اطلاق ہے۔
زمین اور کالونی ریاستی موضوع ہیں ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کرائے داری سے متعلق معاملات کی نگرانی متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اپنے قوانین کے مطابق کی جاتی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ دائرہ اختیار میں ایم ٹی اے کی حدود کے مطابق نئے قانون نافذ کرکے یا اپنے موجودہ کرایہ داری قانون میں مناسب ترمیم کرکے ایم ٹی اے کو اپنائیں ۔
*************
ش ح۔ح ا۔رم
U-1450
(Release ID: 1780001)
Visitor Counter : 118