ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زلزلے کی پیش گوئی کے لیے ٹکنالوجی

Posted On: 09 DEC 2021 2:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09 دسمبر، 2021 /  ارضیاتی سائنس  (آزادانہ چارج ) اور سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  زمین میں ہونے والی شدید نوعیت کی ہلچل کی پیش گوئی کے لیے اب تک  کوئی ٹکنالوجی یا علم نہیں ہے۔ بھارت سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں زلزلوں کی پیش گوئی کے لیے کوئی ایسی تکنیک دریافت نہیں کی ہے۔ البتہ، ارتھ کوئیک ارلی وارننگ  (ای ای ڈبلیو) سسٹم ایک دوسرا ذریعہ ہے جسے حال ہی میں زلزلہ آنے کے بعد پی- ویب ایرائیول ٹائم پر مبنی زلزلے سے متعلق انتباہ جاری کرنے کے لیے  تیار کیا گیا ہے۔ انتباہ کا یہ وقت کچھ سیکنڈس سے لے کر ایک منٹ سے کچھ زیادہ تک کا ہوتا ہے اور زلزلے کی  ابتدائی  لہروں کو محسوس کرنے کے لیے کچھ آلات دستیاب ہیں اور مناسب / تیز مواصلاتی نظامات کی مدد سے دور دراز کے مقامات کے لیے زلزلے کی دوسری لہر آنے سے پہلے ارتھ کوئیک ارلی وارننگ جاری کی جا سکتی ہے ۔ اہم کارروائیوں / صنعتوں کو بند کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اس طرح کے نظامات انتباہ جاری کرنے کے تعلق سے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

 *************

( ش ح ۔م م۔ ت ح(

 U. No. 14048


(Release ID: 1779979) Visitor Counter : 162
Read this release in: English , Tamil