شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای ایس آئی ڈی ایس اسکیم

Posted On: 09 DEC 2021 4:17PM by PIB Delhi

 

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیرجناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریر جواب میں یہ معلومات دی ہیں کہ  شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچہ کے فروغ کی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کے تحت شمال مشرقی خطہ کی فروغ کی وزارت نے اسکیم کے رہنما خطوط  کے مطابق مختلف مختلف مقررہ سیکٹروں میں پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ کنکٹویٹی ، توانائی ، پانی کی سپلائی ، تعلیم  اور صحت جیسے سیکٹروں میں  اب تک  تقریباً 2563.14 کروڑ مالیت کے 110 پروجیکٹوں کو این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت شمال مشرقی ریاستوں میں منظوری دی گئی ہے۔

این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت مالی سال 21-2020 کے دوران 491.71 کروڑ مالیت کے 17 پروجیکٹوں کو منظوری دی جاچکی ہے۔ پروجیکٹوں کی سیکٹر کے اعتبار سے تفصیلات درج ذیل ہے :

 

نمبر شمار

سیکٹر

پروجیکٹوں کی تعداد

قیمت

(کروڑ میں )

1

کنکٹیوٹی

2

70.38

2

پانی کی سپلائی

2

83.99

3

تعلیم

2

23.35

4

صحت

11

313.99

 

میزان

17

491.71

 

این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت فنڈنگ کے لئے شمال مشرقی ریاستوں کی فروغ کی وزارت کو بھیجے جانے سے قبل سبھی پروجیکٹوں کو ریاستی حکومت کے ذریعہ ترجیح دی گئی ہے۔یہ ترجیحاتی پروجیکٹ اسکیم کی رہنماہدایات کے مطابق انتخاب اور منظوری کے  جانچ کے دو  مختلف مرحلوں سے گزرتے ہیں۔

************

 

ش ح۔ ش ر  ۔ م  ص

 (U: 14046)

 


(Release ID: 1779970) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Manipuri