بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت توانائی کے تحفظ کا ہفتہ منایا


بجلی سے متعلق سرکاری شعبے کے یونٹوں نے توانائی کے تحفظ کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا

بی ای ای نے قومی سطح کے پینٹنگ مقابلے 2021 کا اہتمام کیا

Posted On: 09 DEC 2021 6:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09، 2021/بجلی کی وزارت آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت 8 سے 14 دسمبر 2021 تک توانائی کے تحفظ کا ہفتہ منا رہی ہے۔ تقریبات کے حصے کے طور پر بجلی سے متعلق سرکاری شعبے کے یونٹوں کی طرف سے مختلف سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

توانائی کی کفایت کا بیورو اسکول کے بچوں کے لیے توانائی کے تحفظ سے متعلق قومی سطح کے پینٹنگ مقابلے کراتا رہا ہے۔ اس سال اس مقابلے کا موضوع ہے آزادی کا امرت مہوتسو توانائی  کی کفایت کرنے والا بھارت اور آزادی کا امرت مہوتسو : اور زیادہ زیادہ صاف ستھرا کرۂ ارض ریاستی سطح کا پینٹنگ مقابلہ ملک کی سبھی چھتیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یکم دسمبر سے 10 دسمبر 2021 تک  منعقد کیا جائے گا۔ اور یہ مقابلہ نئی دلی میں 12 دسمبر 2021 کو قومی سطح کے پینٹنگ مقابلے کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔ قومی سطح  کے مقابلے کے فاتحین کو 14 دسمبر کو توانائی کے تحفظ سے متعلق قومی دن کے موقعے پر ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

 

این ٹی پی سی کے توانائی کی کفایت سے متعلق مینجمنٹ گروپ نے اس ہفتے کا آغاز مختلف سرگرمیوں کے ساتھ کیا تھا جس میں  پلانٹس کے مختلف شعبوں کے ملازمین اور ٹھیکے پر کام کرنے والے کارکنوں کے مذاکرات  اور  واکاتھانس نیز حلف برداری شامل ہے۔  سارا دن کی سب سے دلچسپ سرگرمی  نکڑ ناٹک تھا جسے بونگائی گاؤں کے این ٹی پی سی نے کوکرا چھاڑ کے ٹکنالوجی کے مرکزی ونگ (سی آئی ٹی) کے  این ایس ایس ونگ کے ساتھ مل کر کیا تھا۔ مختلف موضوعات کے انجینئرنگ طلبا نے کوکراجھاڑ کے سالاکاٹی کے مارکیٹ علاقے میں آدھے گھنٹے کا یہ ڈرامہ پیش کیا۔ اس ڈرامے میں ابتدائی طور پر توانائی کے تحفظ کے مختلف پہلوؤں پر توجہ دی جن میں قدرتی وسائل کے تحفظ اور بحالی میں این ٹی پی سی کے رول کو اجاگر کرنا بھی شامل ہے۔

 

بہار میں این ٹی پی سی کہل گاؤں  نے ایک سائیکلوتھان کا اہتمام کیا۔

این ٹی پی سی تلچیر کنیہا نے  توانائی کے تحفظ کے قومی ہفتے کا کل آغاز کیا۔

آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر این ایچ پی سی نے فرید آباد کے میٹرو اسپتال کے ساتھ مل کر ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

این ٹی پی سی بونگئی گاؤں ، سالاکاٹی ، کوکرا جھاڑ ، آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت اپنے آؤٹ ڈور اسٹیڈیم میں 11 اور 12 دسمبر کو شمال مشرق فیسٹیول کا اہتمام کرے گا۔

این ٹی پی سی فرکہ نے توانائی کے تحفظ کے بارے میں آج طلبا کے لیے کوئز اور نعرے سے متعلق مقابلے کا انعقاد کیا۔ اس میں 130 طلبا نے شرکت کی۔

توانائی کے تحفظ کے بارے میں بیداری سےمتعلق مہم میں این ٹی پی سی بونگئی گاؤں کے توانائی کی بچت کے مینجمنٹ گروپ نے تعاون دیا جس کے تحت این ٹی پی سی بونگئی گاؤں نے ایک واکا تھان کا اہتمام کیا۔  اس موقعے پر توانائی کی مختلف اقسامکے پمفلیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ پلانٹ میں پلانٹ کے انجینئرز نے حلف لیا اور تحفظ کے حوالے سے مختلف اقداما ت پر بات کی۔

۔۔۔

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –14031


(Release ID: 1779944) Visitor Counter : 237


Read this release in: English , Hindi